| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفےٰ:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) جس نے کتاب میں مجھ پر درود پاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں رہے گا فرشتے اس کیلئے استغفار کرتے رہیں گے۔
کی جاتی ہیں،حَرَمینِ شریفین
زادَھُمَااللہُ شَرَفًاوَّ تَعظِیْماً
میں عام عَرَبوں بلکہ اہلِ مکّہ اور اہلِ مدینہ کی خوب خوب بُرائیاں اور غیبتیں کرتے ہیں اور سب کے عَیبوں کو ڈھونڈا کرتے ہیں *کبھی کسی بس یا ٹیکسی ڈرائیور کو بد اَخلاق *بد مزاج وغیرہ کہہ کر اُ س کی غیبت کرتے ہیں تو کبھی کسی دکاندارکی یوں غیبت کرتے ہیں کہ * یہ مال بَہُت مہنگا بیچتا ہے * حاجیوں کو لوٹتا ہے* کبھی کسی ہوٹل والے کو بُرا بھلا کہتے ہوئے یوں غیبتیں کرتے ہیں کہ* اس نے کھانا بَہُت مہنگا کر دیا ہے *لوٹ مار مچا رکھی ہے *اللہ کے مہمانوں پرظُلم کرتا ہے* پیسے پہلے وُصول کر لئے اور تھوڑا سا کھانا پکڑا دیا * اس کا کھانا غیر معیاری ہے وغیرہ وغیرہ۔
نَعُوذُ بِاللہِ مِن شُرُوْرِاَنْفُسِنَا وَ مِنْ سَیِّئَاتِ اَعمَالِنا۔
(یعنی ہم اپنے نفس کی شرارتوں اور بُرے اعمال سے اللہ کی پناہ چاہتے ہیں)
شَرَف دے حج کامجھے بہرِ مصطَفٰے یارب روانہ سُوئے مدینہ ہو قافِلہ یا رب دکھا دے ایک جھلک سبز سبز گنبد کی بس اُن کے جلووں میں آ جائے پھر قضا یا رب
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد تُوبُوا اِلَی اللہ! اَسْتَغْفِرُاللہ صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
علاج نمبر7
ایک چپ سُو سکھ
سب سے زیادہ غیبت زَبان سے کی جاتی ہے لہٰذا اِس کو قابو کرنا بَہت ضَروری ہے۔ زَبان کی حفاظت کے تعلُّق سے7فرامینِ مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ملاحظہ ہوں:(1)بندہ کبھی بِلا ارادہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کی بات کہہ دیتا ہے جس سے اللہ تعالیٰ اس کے دَرَجے بلند کرتا ہے اور بندہ کبھی بے سوچے سمجھے اللہ تعالیٰ کی ناراضی کی بات کہہ دیتا ہے جس سے جہنَّم میں گر جاتا ہے ۔
(بُخاری ج ۴