| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درود پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔
غُل مچائے گا،دوزخ میں جائے گا
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جو شخص غیبت کرتا ہے اُس کو سوائے اپنے نقصان کے کچھ ہاتھ نہیں آتاحتّٰی کہ اگر توبہ کر کے مرا ہے تو اگر چِہ قِیامت میں اس کو غیبت پر عذاب نہ ہو گاتاہم جنّت میں سب لوگوں کے بعد جائے گا۔ اور اس سبب سے بَہُت سخت پچھتائے گا اور ندامت اُٹھائیگا۔ اوراگربِغیر توبہ کے مرا اور اللہ عَزَّوَجَلَّ غَضَبناک ہواتو بروزِقِیامت سب سے قبل جہنَّم میں جائے گا ، اگر چِہ غُل بہت مچائے گا ، چیخے گا ، چِلّائے گا مگر رونا دھونا وہاں کام نہ آئے گا۔
دیکھئے کیا حشر کو ہو میرا حال مجھ کو رہتا ہے یہی ہر دم ملال ہو کرم مجھ پر خدائے ذوالجلال مجھ کو جنّت دے جہنَّم میں نہ ڈال
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد تُوبُوا اِلَی اللہ! اَسْتَغْفِرُاللہ صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
علاج نمبر 6
سونے کا پہاڑ صَدَقہ کرنے سے بھی پسندیدہ
اپنے نفس پر بار(بوجھ)ڈالے مَثلاً اگر غیبت کی تو 5 روپے خیرات کروں گا۔ خداکی قسم!پانچ روپے تو کچھ بھی نہیں ہیں، حضرتِ سیِّدُنا وُہَیب بن وَرْد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:اللہ عَزَّوَجَلََّّ کی قسم!میرے نزدیک غیبت کو ترک کرنا سونے کا پہاڑ صَدَقہ کرنے سے زیادہ پسندیدہ ہے۔
(تَنبِیہُ الْمُغتَرِّیْن ص۱۹۲)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد