Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
269 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)تم جہاں بھی ہو مجھ پر دُرُود پڑھوکہ تمہارا دُرُود مجھ تک پہنچتا ہے ۔
کہ میری زَبان سے کسی کے بارے میں کوئی بُری بات نہ نکلے،نکیرَین(نَ۔کی۔رَیْن یعنی منکر نکیر)نے بھی مُجھ سے کوئی سخت سُوال نہ کیااور
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
یوں میرا مُعامَلہ بَہُت اچّھا رہا۔
 (بوستان سعدی ص ۱۴۴)
 (دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ ، '' غصّے کا علاج'' کا مُطالَعَہ غصّے کی عادت نکالنے کیلئے ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ بہترین مُعاوِن ثابِت ہو گا)
سُن لو نقصان ہی ہوتا ہے بالآخر اُن کو

نفس کے  واسِطے غصّہ جو کیاکرتے ہیں
علاج نمبر 5
غیبت کے عذابات یاد کیجئے
جب کسی کی پیٹھ پیچھے بُرائی کرنے کو جی چاہے تو غیبت کے عذابات کو یاد کیجئے ، مَثَلاً تانبے کے ناخُنوں سے اپنے چِہرے اور سینے کو نوچنے والا عذاب ، اپنے ہی پہلوؤں (یعنی کروٹوں)کا گوشت کاٹ کاٹ کرکھلائے جانے کا عذاب نیز تصوُّر کیجئے کہ بروز ِقِیامت اپنے مُردہ بھائی کا گوشت کھانا پڑے گا اور غیبت کرنے والا منہ بگاڑے چلّا تا ہوا اُسے کھائے گا ۔ اب سوچئے کہ حلال جانور کا تازہ گوشت بھی کچّا نہیں کھایا جاتا تو مرے ہوئے انسان کا گوشت کس طرح کھایا جاسکے گا؟
غیبت کا تائب آخِر میں جنّت میں جائیگا
منقول ہے :اللہ عَزَّوَجَلَّ نے حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ کلیم ُاﷲ
عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلام
کی طرف وَحی فرمائی کہ جو غیبت سے توبہ کر کے مرا وہ آخِری شخص ہو گا جو جنّت میں جائے گا اور جو غیبت پر اصرار کرتے ہوئے(یعنی غیبت پر قائم رہتے ہوئے)مرا وہ پہلا شخص ہو گا جو جہنَّم میں داخِل ہو گا۔
(رسا لہ قُشیریہ ص۱۹۴)
Flag Counter