Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
266 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو شخص مجھ پر درود پاک پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ بھول گیا۔
جاری کردہ ایک.V.C.Dان کوتحفے میں دی گئی اُس . V.C.Dکا نام ہے:بین الاقوامی اجتماع واجتماعی اعتکاف۔ اس نے .V.C.Dکو اپنے گھر والوں کو ساتھ بٹھا کر چلا دی ، وہ.V.C.Dدیکھتا گیا اور اُردو نہ سمجھنے کے باوُجُود محض بینَ الاقوامی اجتماع اور اجتماعی اعتِکاف کے روح پرور مناظِر دیکھ کر اُس کے دل میں اسلام کی مَحَبَّت اُترتی چلی گئی ۔
اَلحمدُللہ عَزَّوَجَلَّ
آخِر ِکار وہ کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخِل ہوگیا اور دعوتِ اسلامی کے اجتماع میں بھی شرکت کرنے لگا، مَدَنی ماحول کی برکت سے سبز سبز عمامے شریف سے اس کا سر ''سر سبز''ہوگیا ۔
اَلحمدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
وہ عاشِقانِ رسول کے ساتھ راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں سفر کرنے والے مَدَنی قافلے کا مسافر بھی بنا ۔
اللہ کرم ایسا کرے  تجھ پہ جہاں میں

اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہو
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !                صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
علاج نمبر 3
    غیبت کا یہ علاج بھی فائدے مند ہے کہ آپ اپنے ذہن میں یہ بات ایک دم جما لیجئے کہ جب کوئی میری غیبت کرتا ہے تو مجھے تکلیف ہوتی ہے اِسی طرح میں جس کی غیبت کروں گا اُسے بھی تو اَذیّت ہو گی، تو جوکام مجھے اپنے لئے ناپسند ہے وہ دوسرے مسلمان بھائی کیلئے کیوں کروں!
چوہے بھگانے کیلئے بلّی نہ رکھنے کا ایمان افروز سبب
غیبت سے تو بچنا ہی چاہے ، پُرانے زمانے کے لوگوں کی تو ایسی مَدَنی سوچ ہوتی تھی کہ خود تکلیف گوارا کر لیتے مگردوسرے کو تکلیف نہ ہونے دیتے چُنانچِہ''مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب ''میں ہے:ایک صاحِب کے گھر میں چوہے بَہُت ہو گئے تھے، کسی نے مشورہ دیا بلّی رکھ لیجئے ۔اُن صاحِب نے جواب دیا :بلّی کی ''میاؤں ''سن کر چوہے بھا گ
Flag Counter