قَبْر میں شَکْل تیری بگڑ جائے گی، پِیپ میں لاش تیری لِتھڑ جائے گی
بال جَھڑ جائیں گے کھال اُدھڑ جائے گی، کیڑے پڑ جائیں گے نَعْش سڑ جائے گی
مت گناہوں پہ ہو بھائی بے باک تُو، بھول مت یہ حقیقت کہ ہے خاک تو
تھام لے دامنِ شاہِ لولاک تُو، سچّی توبہ سے ہو جائے گا پاک تو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تُوبُوا اِلَی اللہ! اَسْتَغْفِرُاللہ
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!غیبت کرنے سننے کی عادت نکالنے،نمازوں اور سنّتوں کی عادت ڈالنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہے، سنّتوں کی تربیت کیلئے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر کیجئے اورکامیاب زندگی گزارنے اور آخِرت سنوارنے کیلئے مَدَنی انعامات کے مطابِق عمل کرکے روزانہ فکرِ مدینہ کے ذریعے رسالہ پُر کیجئے اور ہر مَدَنی ماہ کی 10 تاریخ کے اندر اندر اپنے ذمّے دار کو جمع کروایئے۔دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کے جاری کردہ رسائل اور وڈیو کیسٹیں تحفے میں بانٹتے رہے نہ جانے کب کس کا دل چوٹ کھا جائے،وہ راہِ راست پر آ جائے اور آپ کا بھی بیڑا پار ہو جائے ۔ آپ کی ترغیب کیلئے ایک ایمان افروزبہار آپ کے گوش گزار کی جاتی ہے چُنانچِہU.K(انگلینڈ)کے ایک اسلامی بھائی کا اس طرح بیان ہے کہ میں بَہُت عرصے سے ایک غیر مسلم پر اِنفِرادی کوشِش کررہا تھا کہ وہ مسلمان ہوجائے مگر مجھے کامیابی نہیں مل رہی تھی۔ایک بار دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی