| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفٰے:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم )جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر دس رَحمتیں بھیجتا ہے۔
خوفناک آفت کی لپیٹ میں ہے، افسوس !صد کروڑ افسوس!بے جا بک بک کی عادت کے سبب آج کل ہماری کوئی مجلس (بیٹھک)عُمُوماًغیبت سے خالی نہیں ہوتی۔
غیبت کی تباہ کاریاں ایک نظر میں
بَہُت سارے پرہیز گار نظر آنے والے لوگ بھی بِلا تکلُّف غیبت سنتے،سناتے،مسکراتے اور تائید میں سر نظر آتے ہیں، چُونکہ غیبت بَہُت زیادہ عام ہے اِ س لئے عُمُوماً کسی کی اِس طرف توجُّہ ہی نہیں ہوتی کہ ہلاتے غیبت کرنے والا نیک پرہیز گار نہیں بلکہ فاسِق وگنہگار اور عذابِ نار کا حقدار ہوتا ہے۔قراٰن و حدیث اور اقوالِ بُزُرگانِ دین
رَحِمَہُمُ اللہُ المُبِین
سے منتخب کردہ غیبت کی 20 تباہ کاریوں پر ایک سرسری نظر ڈالئے، شاید خائفین کے بدن میں جُھر جھری کی لہر دوڑ جائے!جگر تھام کر مُلاحَظہ فرمایئے:*غیبت ایمان کو کاٹ کر رکھ دیتی ہے *غیبت بُرے خاتمے کا سبب ہے*بکثرت غیبت کرنے والے کی دعا قبول نہیں ہوتی *غیبت سے نَماز روزے کی نورانیَّت چلی جاتی ہے *غیبت سے نیکیاں برباد ہوتی ہیں*غیبت نیکیاں جلا دیتی ہے*غیبت کرنے والا توبہ کر بھی لے تب بھی سب سے آخِرمیں جنَّت میں داخِل ہوگا، اَلغَرض غیبت گناہِ کبیرہ، قطعی حرام اور جہنَّم میں لے جانے والاکام ہے*غیبت زنا سے سخت تر ہے*مسلمان کی غیبت کرنے والا سُود سے بھی بڑے گناہ میں گرفتار ہے*غیبت کو اگر سمندر میں ڈال دیا جائے تو سارا سمندر بدبُو دار ہو جائے*غیبت کرنے والے کو جہنَّم میں مُردار کھانا پڑے گا* غیبت مُردہ بھائی کا گوشت کھانے کے مُترادِف ہے*غیبت کرنے والا عذابِ قبر میں گرفتار ہو گا! *غیبت کرنے والاتانبے کے ناخنوں سے اپنے چہرے اور سینے کو بار بار چھیل رہا تھا* غیبت کرنے والے کو اُس کے پہلوؤں سے گوشت کاٹ کاٹ کر کِھلایا جا رہا تھا*غیبت کرنے والا قیامت میں کتّے کی شکل میں اٹھے گا *غیبت کرنے والا جہنَّم کا بندر ہو گا*غیبت کرنے والے کو دوزخ میں خود اپنا ہی گوشت کھانا پڑے گا*غیبت کرنے والا جہنَّم کے کھولتے ہوئے پانی اور آگ کے درمیان