اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ شیطان کیوں نہیں پڑھنے دے رہا تھا!
حضرتِ علامہ مَجدُالدّین فیروز آبادی علیہ رحمۃ اللہ الھادی سے مَنقول ہے :جب کسی مجلس میں (یعنی لوگوں میں)بیٹھواورکہو:
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ وَصَلَّي اللہُ عَلَيٰ مُحَمَّد
تو اللہ عَزَّوَجَلَّ تم پر ایک فِرِشتہ مقرّر فرمادے گا جو تم کو غیبت سے بازرکھے گا۔اور جب مجلس سے اُٹھو تو کہو:
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ وَصَلَّي اللہُ عَلَيٰ مُحَمَّد
تو فِرِشتہ لوگوں کو تمہاری غیبت کرنے سے بازرکھے گا ۔
(اَلْقَوْلُ الْبَدِ یع ص۲۷۸)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اکثرِیَّت غیبت کی لپیٹ میں ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ماں باپ ، بھائی بہن،میاں بیوی، ساس بَہو ، سُسَر داماد، نَند بھاوَج بلکہ اہلِ خانہ و خاندان نیز استاد و شاگرد، سیٹھ و نوکر ، تاجِر و گاہک، افسرو مزدور ، مالدار و نادار،حاکم و محکوم ،دنیا دار ودیندار،بوڑھا ہو یا جوان اَلْغَرَض تمام دینی اور دُنیوی شُعبوں سے تعلُّق رکھنے والے مسلمانوں کی بھاری اکثریّت اِس وقت غیبت کی