| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) مجھ پر دُرُود شریف پڑھو اللہ تعالی تم پر رحمت بھیجے گا۔
غیبت کے تفصیلی10علاج علاج نمبر1
تنہا رہے یا اچھی صحبت اختیار كرے
دینی مَشغلوں اور دُنیا کے ضَروری کاموں سے فَراغت کے بعد خَلْوَت یعنی تنہائی اختیار کیجئے یا صِرْف ایسے سنجیدہ اورسنّتوں کے پابند اسلامی بھائیوں کی صُحبت حاصل کیجئے جن کی باتیں خوفِ خدا و عشقِ مصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں اضافے کا باعِث بنیں اوروہ وقتاً فوقتاً ظاہری برائیوں اور باطِنی بیماریوں کی نشاندہی کرتے اور ان کا علاج تجویز فرماتے ہوں۔اچّھی صحبت کے مُتَعَلِّقدو فرامینِ مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم مُلاحَظہ فرمائیں:(1)اچّھا رفیق وہ ہے کہ جب تو خداعَزَّوَجَل کو یاد کرے تو وہ تیری مدد کرے اور جب تو بُھولے تو وہ یاد دلائے۔ (اَلْاِخوان لِابْنِ اَبِی الدُّنْیا رقم۴۲) (2)اچّھا رفیق وہ ہے کہ اُس کے دیکھنے سے تمہیں خدا عَزَّوَجَلَّ یاد آئے اور اُس کی گفتگو سے تمہارے عمل میں زیادَتی ہو اور اس کا عمل تمہیں اخِرت کی یاد دلائے۔
(شُعَبُ الْاِیمان ج۷ ص۵۷ حدیث۹۴۴۶)
نیک بندے کی دعا پر اٰمین کہنے کی برکت
ایسے نیک بندوں کی خدمت میں حاضِری کی سعادت بسااوقات باعِث مغفِرت ہو جاتی ہے چُنانچِہ حضرتِ علامہ جلالُ الدّین سُیُوطِی شافِعی علیہ ر حمۃ اللہِ القوی شرحُ الصُّدور میں نَقل کرتے ہیں:حضرتِ سیِّدُنایزید بن ہارون رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کہتے ہیں:میں نے حضرتِ سیِّدُناابواسحق محمدبن یزید واسِطی علیہ رَحمَۃُ اللہِ القوی کو خواب میں دیکھا تو پوچھا:اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ کے ساتھ کیا مُعامَلہ کیا؟تو اُنہوں نے فرمایا:میری مغفِرت کر دی۔ میں نے پوچھا:مغفِرت کا کیا سبب بنا؟ فرمایا: ایک مرتبہ حضرتِ سیِّدُنا ابو عَمرو بَصری علیہ رَحمَۃُ اللہِ القوی جُمُعہ کے دن ہمارے پاس تشریف فرما ہوئے اور دُعا کی تو ہم نے اٰمین