Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
256 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو مجھ پر ایک مرتبہ دُرُود شریف پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اُس کیلئے ایک قیراط اجر لکھتا ہے اور قیراط احد پہاڑ جتنا ہے ۔
رہا ہوں کہ آپ لوگ ایک جیسے لباس میں ملبوس ہیں ، جب بس میں چڑھے توبُلند آواز سے اپنے اسلامی طریقے پر سلام کیا ۱؎  اور حیرت تواس بات کی ہے کہ آپ حضرات کے ساتھ شامِل نابینا افراد نے بھی سفید لباس پہنااورسر پر سبز عمامہ باندھا ہوا ہے، ان سب کے چِہروں پر داڑھی بھی ہے۔''

    اُس کی اسلام کی طرف جھکاؤ والی گفتگو سُننے کے بعد امیرِقافِلہ نے بڑے پیار سے اسے مختصر طور پردعوتِ اسلامی اور اس کی مجلس''مجلس خُصوصی اسلامی بھائی ''کا تعارُف کروایا اور بتایا کہ یہ مجلس کس طرح گونگے بہروں اور نابیناؤں میں مَدَنی کام کرتی ہے۔پھر اُس سے کہا کہ''یہ نابینا اسلامی بھائی اُنہی بے عمل مسلمانوں کی اصلاح کے لئے نکلے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ اسلام قَبول کرنے سے کترارہے ہیں۔''یہ بات سُن کر وہ اتنا مُتَأَثِّر ہوا کہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا۔
آیئے عاشقیں مل کے تبلیغِ دیں        کافِروں  کو  کریں قافِلے  میں  چلو

کفر  کا  سر جُھکے  دیں کا ڈنکا بجے         ان  شاءَ اللہ  چلیں  قافلے میں چلو
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !                صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

تُوبُوا اِلَی اللہ!                 اَسْتَغْفِرُاللہ

 صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !                صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

(1) كُفّار كے اكثریتی ممالك كہ جہاں بھاری تعداد میں غیر مسلِم ہوتے ہیں وہاں اگر بس وغیرہ میں سلام كرے تو مسلمانوں كی نیّت كرے,اسلامی مُمالِك جیسے پاكستان وغیرہ میں بسوں كے اندر سلام كرنے میں مسلمانوں كی نیّت كی حاجت نہیں, البتّہ اگر معلوم ہے كہ بس میں كُفّار بھی سُوار ہیں تو اب سلام كرنے میں مسلمانوں كی نیّت كرے۔
Flag Counter