Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
255 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُود پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مغفرت ہے۔
سُوال:
عورت مسلمان ہو گئی مگر شوہر ابھی تک کافِر ہے، نکاح کا کیا بنا؟
جواب:صدرُالشَّرِیْعَہ ، بَدْرُ الطَّریقہ، حضرتِ علامہ مَوْلانامُفتی محمد امجَد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں: جو عورت یا مرد مشرَّف باسلام ہوتفریق (یعنی دونوں کو الگ کرنے)کے لئے یہ شرط ہے کہ عرض اسلام دوسرے پر کیا جائے وہ انکارکر دے تو فرقت(یعنی جُدائی ۔علیحدگی)ہوجائے گی اور عرض اسلام قاضی کا کام ہے یہاں یہ چیز نا ممکن سی ہے ایسی جگہ کے لئے حکم یہ ہے کہ عورت مشرَّف باسلام ہوتوجب تک تین حیض نہ گزارلے فرقت نہیں ہوگی تین حیض یا غیرحائض (یعنی جس کو حیض نہ آتا ہو اس)کے لئے تین ماہ گذرنے سے پہلے نکاح کی اجاز ت نہیں۔
                           ( فتاوٰی امجدیہ ج ۲ص ۴۲)
اے اسلامی  بہنو تمہارے لئے بھی       سنو ہے بہت کام کا مَدَنی ماحول

تمہیں سنتوں اور پردے کے اَحکام        یہ تعلیم فرمائے گا  مَدَنی ماحول
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !                صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
بے عمل مسلمانوں کا کردار قَبولِ اسلام میں رُکاوٹ
نابینا اسلامی بھائیوں کے مَدَنی قافِلے سے مُتَأَثِّر ہو کر ایک غیر مسلم نے پہلے کیا کہا پھر کیسے مسلمان ہوا یہ جاننے کیلئے اِس مَدَنی بہار کوغور سے سنئے اور جھومئے چُنانچِہ باب المدینہ کراچی(2007؁)میں راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں سفر کرنے والے نابینااسلامی بھائیوں کا ایک مَدَنی قافِلہ مطلوبہ مسجد تک پہنچنے کیلئے بس میں سُوار ہوا۔ اُس مَدَنی قافلے میں چندعُمُومی(یعنی غیر معذور)اسلامی بھائی بھی شریک تھے۔ امیرِ قافِلہ نے برابر بیٹھے ہوئے شخص پر اِنفِرادی کوشِش کرتے ہوئے اس کانام وغیرہ معلوم کیا تو وہ کچھ یوں کہنے لگاکہ ''میں غیر مسلم ہوں، میں نے مذہب اسلام کا مُطالَعہ کیا ہے اور اس سے مُتَأَثِّر بھی ہوں مگر فی زمانہ مسلمانوں کا بگڑا ہوا کردار میرے اسلام قَبول کرنے میں رُکاوٹ ہے۔ البتّہ میں دیکھ
Flag Counter