| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو شخص مجھ پر درود پاک پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ بھول گیا۔
ساتھ ُدرُود و سلام پڑھنے لگے ۔اس کی انہیں کچھ ایسی برکتیں نصیب ہوئیں کہ بَہُت سے قیدیوں کوجلد رِہائی مل گئی۔ کُفّار قیدی دُرُود پاک کی بَرَکتیں جاگتی آنکھوں سے دیکھ کر بَہُت مُتأَثِّر ہوتے ۔ یوں آہِستہ آہِستہ وہ دین اسلام کے قریب ہوتے چلے گئے اور
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
تین سے چار ماہ کے قلیل عرصے میں 25غیرمسلم قیدی دولت اسلام سے مُشَرَّف ہوگئے۔ان میں ایک پچاس سالہ پادری بھی شامِل تھا۔ اُس کا قِصّہ یوں ہوا کہ اُس نے قید کے دوران اسلامی کُتب کا مُطالَعَہ شروع کیا تو ایک رات خواب میں انتہائی خوبصورت مسجد دیکھی لیکن جب اس میں داخِل ہونے کی کوشِش کی تو دروازہ بند ہو گیا۔ صبح کسی اسلامی بھائی کے پاس مسجدُالنَّبَوِیِّ الشَّریف
علٰی صاحِبِہا الصَّلٰوۃ وَالسَّلام
کا طغرا دیکھ کر بے ساختہ پکار اٹھا کہ یہ تو وُہی مسجد ہے جو میں نے خواب میں دیکھی تھی۔ دین اسلام کے بارے میں معلومات حاصل کر کے اور اسلامی بھائیوں کاصحیح اسلامی نقشہ اپنی آنکھوں سے دیکھ کر وہ پادری بھی مسلمان ہو گیا اور نیّت کی کہ قید سے آزاد ہو کر اپنے سارے خاندان کو مسلمان ہونے کی دعوت پیش کروں گا۔ ؎
مقبول جہاں بھر میں ہو دعوتِ اسلامی صدقہ تجھے اے ربِّ غفَّار مدینے کا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
''غیبت کی تباہ کاریاں''کے سولہ حُروف کی نسبت سے غیبت پر اُبھارنے والی 16چیزوں کا بیان
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بَہُت سارے اسباب ایسے ہیں جن کی وجہ سے آدمی غیبت کی آفت میں مبتَلاہوجاتا ہے ان میں سے16 یہ بھی ہیں: (1)غصّہ(2)بُغض و کینہ(3)حسد (4)گہرے دوست یا گھرکے کسی اَہَم فرد کی حمایت کا جذبہ بے جا (5)زِیادہ