Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
247 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو شخص مجھ پر درود پاک پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ بھول گیا۔
(2008)میں جب دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل شروع ہوا تو انہیں کچھ ایسابھایا کہ دیگر تمام چینلز کے بجائے اب وہ فَقَط مَدَنی چینل دیکھنے لگے ۔ ان کاریگروں میں ایک غیر مسلم نوجوان بھی شامل تھا وہ بھی ''مَدَنی چینل ''کے پُرسوز سلسلوں (پروگرامز)میں دلچسپی لینے لگا ۔مَدَنی چینل میں اسلام کا حقیقی نقشہ دیکھ کر وہ بے حدمُتأَثِّر ہوا اور
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
صرف تین دن کے بعد وہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا ۔
کفر کے ایواں میں مولیٰ ڈالدے یہ زلزلہ

یا الہٰی! تا  ابد  جاری  رہے  یہ  سلسلہ
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
25غیر مسلم قیدیوں کا قبولِ اسلام
  د عوتِ اسلامی کے مُبَلِّغین کی مساعئ جمیلہ سے وقتاً فوقتاً کفّارکی اسلام آوری کی خبریں ملتی رہتی ہیں۔ چُنانچِہ ایک اور ایمان افروز بہار آپ کے گوش گزار کرتا ہوں:بر اعظم افریقہ کے ایک ملک زمبیا(zambia)کے دارالخلافہ لُساکا (Lusaka)کی کموالا (Kamwala)جیل میں  2004؁ میں دو بھائی کسی غیر قانونی کام کے الزام میں قید ہوگئے۔وہاں پر مُقیم چند اسلامی بھائی ہر دوسرے دن ملاقات کے لئے جاتے ۔ کھانے کے سامان کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کے شائع کردہ مَدَنی رسائل بھی تحفۃً دے آتے۔ خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ و عشقِ مصطفی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے مَملو تحریریں پڑھ کر دونوں بھائیوں کے دل ودماغ میں مَدَنی انقِلاب برپا ہونا شروع ہو گیا۔ پنج وقتہ نَماز کے ساتھ ساتھ اُنہوں نے تَہَجُّد کی پابندی بھی شروع کر دی، مَدَنی ان عامات کو اپنے اوپر نافِذ کرنے کا ارادہ کر لیا اور فیضانِ سنَّت سے درس دینا شروع کردیا۔ 

    درس کی ابتِداء میں بتائے جانے والے دُرُود پاک کے فضائل سُن سُن کر دیگر مسلمان قیدی بھی کثرت کے
Flag Counter