Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
246 - 504
فرمانِ مصطَفٰے:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم )جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر دس رَحمتیں بھیجتا ہے۔
اس سے کیا نقصان ہوگا؟ وہاں جاکر وَیسے ہی ہوجائیں گے ۔
(سُنَنِ ابوداو،دج۴ ص۱۵۷حدیث ۴۳۱۹)
حدیث میں ہے نبی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلَّم نے فرمایا:جو جس قوم سے دوستی رکھتا ہے اُس کا حَشر اسی کے ساتھ ہو گا
(اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط لِلطّبَرانی ج۵ص۱۹حدیث ۶۴۵۰)
اللہ عَزَّوَجَلَّ فرماتا ہے :
وَمَنۡ یَّتَوَلَّہُمۡ مِّنۡکُمْ فَاِنَّہٗ مِنْھُمْ ؕ
 (پ۶، المائدہ:۵۱)
ترجَمہ کنزالایمان:تم میں سے جو کوئی ان سے دوستی رکھے گا تو وہ انہیں میں سے ہے۔

     ایک بُزُرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:
اَلْاَعْدَاءُ ثَلٰثَۃٌ عَدُوُّکَ وَعَدُوُّصَدِیْقِکَ وَصَدِیْقُ عَدُوِّکَ
(دشمن تین ہیں : ایک تیرا دشمن،ایک تیرے دوست کا دشمن اور ایک تیرے دشمن کا دوست )۔
(المختصر المحتاج الیہ للذہبی ص۱۲۵)
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
غیر مسلم کا قَبولِ اسلام
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! غیبت کرنے سننے کی عادت نکالنے،نمازوں اور سنّتوں کی عادت ڈالنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہے، سنّتوں کی تربیت کیلئے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر کیجئے اورکامیاب زندگی گزارنے اور آخِرت سنوارنے کیلئے مَدَنی ان عامات کے مطابِق عمل کرکے روزانہ فکرِ مدینہ کے ذریعے رِسالہ پُر کیجئے اور ہر مَدَنی ماہ کی 10 تاریخ کے اندر اندر اپنے ذمّے دار کو جمع کروایئے۔خوب ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماعات میں شرکت کیجئے اور دعوتِ اسلامی کے ہر دلعزیز مَدَنی چینل کے سلسلے دیکھئے۔ آپ کی ترغیب کیلئے مَدَنی چینل کی ایک مَدَنی بہار پیش کی جاتی ہے چُنانچِہ مرکزالاولیاء(لاہور)کے ایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے کہ ہمارے عَلاقے میں ایک ورکشاپ تھی، اُس میں ایکT.V.بھی رکھا ہوا تھا جس پر کاریگر مختلف چینلز دیکھا کرتے تھے۔رَمَضانُ المبارَک   ۱۴۲۹؁ھ
Flag Counter