Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
241 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پرروزِ جُمُعہ دو سو بار دُرُود پاک پڑھا اُس کے دو سو سال کے گناہ مُعاف ہوں گے۔
کی بُرائی بیان کی اور ظاہِر یہ کیا کہ بُرائی مقصود نہیں یہ نِفاق ہوا اور لوگوں پر یہ ظاہر کیا کہ یہ کام میں اپنے لئے اور دوسروں کے لئے بُرا جانتا ہوں یہ رِیا ہے اورچُونکہ غیبت کو غیبت کے طور پر نہیں کیا ، لہٰذا اپنے کوصُلَحا(نیک بندوں)میں سے ہونا بتایا یہ تزکیہ نفس اور خودسِتائی(اپنے منہ اپنی تعری ف) ہوئی ۔
 (بہارِشریعت حصّہ ۱۶ص ۱۷۶،دُرِّمُختار،رَدُّالْمُحتار ج ۹ص ۶۷۳)
اِس جُزیئے کا یہ مَدَنی پھول قابلِ غور ہے کہ بیان کرنے میں اظہارِ افسوس کاانداز ایسا ہوکہ جس کی غیبت کی گئی اُس کو پتا چل بھی جائے تو وہ یہ سمجھے کہ یہ بے چارہ میری کوتاہی کی وجہ سے غمزدہ ہوا، اِس لئے اِس نے محض افسوس کے طور پر یہ بات کی ہے میری بُرائی کرنا مقصود نہیں۔ بَہُت سوچ سمجھ کر زبان کھولنے کی ضَرورت ہے ،محض زبردستی کے افسوس کی کی فیت پیدا کر لینا کافی نہیں۔ آہ! غیبت کا عذاب سہانہ جا سکے گا!
بطورِ افسوس غیبت کرنے سے بچنے ہی میں عافیت ہے
حقیقت یِہی ہے کہ غیبت جائز ہونے کی افسوس والی صورت میں غیبت کے گناہ میں جا پڑنے کا خطرہ بِہُت زیادہ ہے کہ عام آدمی کیلئے''حقیقی افسوس ''او ر ''اصل غیبت''میں فرق کرنابے حد مشکِل ہے چُنانچِہ حضرتِ سیِّدُنا اسمٰعیل حقّی علیہ رَحمَۃُ اللہِ القوی فرماتے ہیں:بعض مُتَکَلِّمِین رَحِمَہُمُ اللہُ المبین(یعنی علمِ کلام کے ماہرین عُلما)فرماتے ہیں کہ کسی ایسی چیز کا ذِکر کرنا جس سے سامنے والے کی تَخفی ف(یعنی تحقیر وتَذلیل )ہو تی ہو یہ اُس وَقت غیبت ہو گی جب کہ اس سے(اُس کی عزّت کو)نقصان پہنچانے اوربُرائی بیان کرنے کا ارادہ کرے اور(ہاں)اس کا اس (کے عیب)کو افسوس کے طور پر ذکر کرنا غیبت نہیں کہلائے گا۔یہ لکھنے کے بعد حضرتِ سیِّدُنا اسمعٰیل حقّی علیہ رَحمَۃُ اللہِ القوی مزیدفرماتے ہیں کہ(اِس ضِمن میں )امام سَمرقندی علیہ رَحمَۃُ اللہِ القوی اپنی''تفسیر''میں فرماتے ہیں:میں کہتا ہوں جو اُن علَماءِ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السّلام نے بیان فرمایا ہے اس میں عظیم خطرہ ہے کیونکہ اس میں (یعنی میں تو بطورِافسوس غیبت کر رہا ہوں میں)اس بات کاگمان ہے کہ لوگوں کا ا س طرح کرنا(یعنی اپنے خیال میں افسوس کے لئے غیبت کرتا ہوں سمجھنابے احتیاطی کی صورت میں)ان کو ا س بات
Flag Counter