Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
238 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) مجھ پر دُرُود شریف پڑھو اللہ تعالی تم پر رحمت بھیجے گا۔
ظاہر پر ہے ،اس میں کسی تاویل کی ضَرورت نہیں ،واقعی اسے قِیامت میں یہ عذاب ہوگا کہ یہ بھی راز و نیاز کا چور ہے۔
 (مراٰۃ المناجیح ج۶ص۲۰۳)
 (حدیثِ پاک کی شرح بورڈ یا بینر میں نہ ڈالوائیں کہ مضمون کافی طویل ہو جائے گا، ہاں ہینڈ بل وغیرہ میں شامل کرنے میں مضایَقہ نہیں)
ڈاکٹروں اورعاملوں وغیرہ کیلئے
سُوال:
دوسروں کی موجودگی میں ڈاکٹروں،حکیموں، عاملوں ،سماجی کارکنوں اور سیاسی رہنماؤں کو بھی ضرورتاً اپنے راز بتانے پڑتے ہیں، اس سلسلے میں بھی کچھ مَدَنی پھول دے دیجئے۔
جواب:
ہر مسلمان کو چاہئے کہ خود بھی گناہوں اور ان کے اسباب سے بچے اور اپنی مقدور بھر دوسروں کو بھی بچائے لہٰذا ان صاحبان کوبھی ایسی حکمتِ عملی اختیار کرنی ہو گی کہ ایک کا عیب دوسرا نہ سُن پائے۔ یہ حضرات بھی اگر مناسِب خیال فرمائیں تو اپنے یہاں مذکورہ بورڈ یا بنیر لگوالیں اور اُس میں لفظ'' بستے پر'' کی جگہ اپنی ضَرورت کے الفاظ مَثَلاً ''پیر صاحِب سے'' ''بابا جی سے'' ''ڈاکٹر صاحِب سے'' ''حکیم صاحِب  سے''وغیرہ کی ترکیب فرما لیں۔
غیبتوں سے بچوں ، چغلیوں سےبچوں      ہو   نگاہِ  کرم  ،  تاجدارِ   حرم

بد  کلامی  نہ  ہو،  یاوہ  گوئی  نہ ہو       بولوں میں کم سے کم، تاجدارِ حرم
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !             صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
غیبت کی 12جائز صورتیں
(1)بد مذہب کی بد عقیدَگی کا بیان (2)جس کی بُرائی سے نقصان پہنچنے کا خَدشہ ہو تو دوسروں کواُس سے بچانے کیلئے بَقَدَرِ ضَرورت صِرف اُسی بُرائی کا تذکِرہ مَثَلاً جوتا جِردھوکے سے ملاوٹ والا مال بیچتا ہو اُس سے مسلمانوں کو بچانے کیلئے اُس کے اُ س ناقِص مال کی نشاندہی کرنا۔فرمانِ مصَطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے:کیا فاجِر کے ذکر سے بچتے ہو اس کو لوگ کب پہچانیں گے!فاجِر کا ذکر اس
Flag Counter