Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
235 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) جس نے کتاب میں مجھ پر درود پاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں رہے گا فرشتے اس کیلئے استغفار کرتے رہیں گے۔
اپنے آپ کو بخوشی ذلّت پر پیش کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔
 (اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط لِلطّبَرانی ج۱ ص۱۴۷ حدیث ۴۷۱)
بَہَرحال اپنی عزّت کی حفاظت ضَروری ہے۔
مجھے نارِ دوزخ سے ڈر لگ رہا ہے       ہو مجھ ناتُواں پر کرم یاالٰہی 

سدا کیلئے  ہو  جا  راضی  خدا یا       ہمیشہ ہو لطف  و کرم یاالٰہی
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

تُوبُوا اِلَی اللہ!                اَسْتَغْفِرُاللہ

صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
دعا کیلئے درخواست دینے کا طریقہ
بعض لوگ جب کسی کودُعاء کے لیے مکتوبات یا رُقعات بھجواتے ہیں، توان میں مَعاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ !اپنی گندی حَرَکات کے انکشافات کرتے بلکہ اپنی ماں بہنوں تک کے لئے حیا سوز باتیں لکھنے سے باز نہیں رہتے!مَثَلاً میری ماں یا بہن یا بیٹی یا بہویا بیوی کے پرائے آدمی سے ناجائز تعلُّقات ہیں ۔ حد تو یہ ہے کہ اسلامی بہنیں بھی احتیاط نہیں کرتیں، ان کو اِس اَمْر کا قَطْعاً احساس ہی نہیں ہوتا کہ ہماری تحریر نہ جانے کون کون پڑھتا ہوگا اور اُس پڑھنے والے کو کیسے کیسے وساوِس آتے ہوں گے ۔ کوئی لکھتی ہے: میرا شوہر یاباپ کماتا نہیں بس سارا دن گھر میں پڑا رہتا ہے اور گھر میں جھگڑے کرتا رہتا ہے ، ساس یا نند ظلم کرتی ہے، میرا بھائی جُواری ہے، میری بہن کسی کے ساتھ بھاگ گئی ہے، میر ا بھائی کسی لڑکی کے چکّر میں ہے، میرا بیٹا شراب پیتا ہے، میری بیٹی فیشن کرکے بے پردہ گھومتی ہے وغیرہ۔دُعا کاکہنے کیلئے یہ تفصیلات بیان کرنے کے بجائے مُبہم(مُبْ۔ہَم۔ یعنی بند )الفاظ میں بات کرنی مناسِب ہے مَثَلاً بیٹا یا بھائی یا شوہر شراب یا جُوئے کی بُرائی میں مُبتلا ہے تو ان بُرائی اور بُرائی کرنے والے کی نشاندہی کئے بِغیران الفاظ میں دُعا کرواسکتے ہیں:۔ ''میرے ایک قریبی عزیز بعض بُری
Flag Counter