Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
233 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درود پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔
بند الفاظ میں غیبت
تَعرِیض یعنی بند الفاظ میں بھی غیبت ہو سکتی ہے مَثَلاً کسی کی برائی کا تذکِرہ ہوا تو کہا:
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
میں ''ایسا''نہیں ہوں، یہ غیبت ہے کیوں کہ یہ بھی بُرائی کرنے کا ہی ایک انداز ہے اس کا صاف مطلب یہی ہو ا کہ وہ''ایسا''ہے۔
کچھ کہوں گا تو غیبت ہو جائیگی
کسی مسلمان کے بارے میں بات چلی تو کہا :''چھوڑو یار! میں اس کو جانتا ہوں، اگر کچھ کہوں گا تو غیبت ہو جائے گی۔''ایسا کہنے والا غیبت کر چکا کہ اُس نے اِس انداز میں اُس کی بُرائی کر ڈالی !
     اسی طرح کی غیبت پر مبنی مزید 14جملے* بس جی اللہ مُعاف کرے، اس کے بارے میں آپ کو کیا بتاؤں * بس بھائی کیا کہوں اُس کیلئے تو دعا ہی کی جا سکتی ہے *یار! اس کو سمجھانا اپنے بس کی بات نہیں، جب اِس کی سُوئی اٹکتی ہے تو پھر کسی کی نہیں سنتا * آج کل اس کی گھومی ہوئی ہے* بھئی ! میں تو اِس سے باز آیا میری سنتا ہی کب ہے* جب مطلب ہوتا ہے تو '' ہاں جی ہاں جی'' کرتا ہے اس کے بعد لِفٹ بھی نہیں کراتا* اچھا اچھا دروازے پر فُلاں کھڑا ہوا ہے اِس کا کوئی مطلب پڑا ہو گا * اُس سے جان چھڑانے کی بڑی کوشش کی مگروہ تو بالکل ہی ''چِپک'' گیا تھا * میں نے تو اُسے ٹالنے کی بہت کوشش کی مگر ٹس سے مس نہیں ہوا * یار !وہ کہاں کسی کو گھاس ڈالتا ہے * اُف !وہ مَنحوس کہاں آگیا !*وہ تو نادان دوست نکلا *اس کا کام نہیں وہ تو ''سیدھاآدمی''ہے (عُموماً ''سیدھا آدمی''کہہ کر بے وقوف یا نادان یا کم عَقل مراد لیتے ہیں)* کیسا میٹھا میٹھابن رہا تھا!
عیب پوشی کیلئے جھوٹ جائز ہونے کی ایک صورت
غیبت میں ایک بَہُت بڑی آفت یہ بھی ہے کہ جب''ایک فرد''کی غیبت دوسرے کے سامنے کی جاتی ہے تو بعض اوقات وہ''ایک فرد''دوسرے کی نظر سے گر جاتا ہے اور شریعت کو یہ قَطعاًنا گوارہے کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان
Flag Counter