بابُ المدینہ(کراچی )کے عَلاقہ نیاآبادکی ایک اسلامی بہن کے حلفیہ بیان کا خلاصہ ہے کہ میرے ایک بھائی جو کہ عَرَب شریف کے شہر''ریاض ''میں بحیثیت ڈرا ئیور ملازَمت کر رہے ہیں ۔ایک دن ڈرائیونگ کے دَوران خطرناک حادِثہ ہوا اوروہ بے ہوش ہو گئے ۔ دِماغی چوٹیں اتنی زیادہ تھیں کہ بچنے کی اُمّید نہ رہی ۔ ہم لوگ مجبور تھے اُن کو دیکھنے بھی نہ جاسکتے تھے۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
میں تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کیا کرتی تھی۔ میں نے بھائی جان والی پریشانی اپنے عَلاقے کی ایک اسلامی بہن کو بتائی۔ انہوں نے مجھے دلاسہ دیاا ور مشورہ دیا کہ اِسی طرح پابندی سے اجتِماع میں شرکت کر کے خوب دُعا کیاکرو۔چُنانچِہ میں نے ایسا ہی کیا
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
اجتماع میں کی جانے والی دعاؤں کی بَرَکت سے تین ماہ کے اندر اندر بھائی جان نے بات چیت شروع کردی ۔ ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے کیوں کہ دِماغی چوٹیں بہُت زیادہ تھیں اور بظاہر بچنے کی امّید بَہُت کم تھی ۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
اجتماعات کی برکات پر میری عقیدت اور زیادہ مضبوط ہوئی۔
اے اسلامی بہنو کبھی چھوڑنا مت مصائب کو دیگا بھگا مَدَنی ماحول
تُو پردے کے ساتھ اجتماعات میں آ تری دیگا بگڑی بنا مَدَنی ماحول
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
سُنَّتوں بھرے اجتِماع ميں رَحمتوں کا نُزُول ہو تا ہے
اِنْ شَاءَاللہ عَزَّوَجَلَّ
سنّتوں بھرے اجتماع میں مانگی جانے والی دعائیں ضَرور رنگ لاتی ہیں، کیوں کہ وہاں اللہ و رسول عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا ذکر ہوتا ہے۔ حضرتِ سیِّدُنا امامسُفْیان بِن عُیَیْنہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ