Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
226 - 504
فرمانِ مصطَفٰے:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم )جس کے پاس میرا ذکر ہو اور اُس نے مجھ پر دُرُود شریف نہ پڑھا اُس نے جفاء کی۔
نتیجتاً ہرا بھر ا لہلہاتا خاندان تاخت وتاراج ہو کر رہ جاتا ہے ۔ یاد رکھئے !بِلاثُبُوتِ شَرعی صرف عامِلوں اور باباؤں کے کہنے پر اگر آپ نے کسی سے کہا:مَثَلاً ''ہماری بھابھی جادو کرواتی ہے ''تو یہ بُہتان ، گناہِ کبیرہ ، حرام اور جہنَّم میں لیجانے والا کام ہوا اور اگر کسی نے چھپ کر واقِعی جادو کروا بھی دیا ہواور آپ کو یقینی طور پر پتا چل گیاہو تب بھی اُس مخصوص فرد کا جادو کے حوالے سے بِلامَصلَحتِ شرعی کسی سے تذکِرہ کرنا غیبت ہے۔خیال رہے!عاملوں یا باباؤں کابتانا شرعی ثُبُوت نہیں کہلاتا۔
اگر گھر سے سوئیوں والا پُتلا برآمد ہوجائے تو!
وسوسہ:
''بابا جی''نے نام اور سُوئیوں والے پُتلے کی نشاندہی کر دی پھر بھی یہ شَرعی ثُبُوت کیوں نہیں ؟ کیا''بابا جی''جھوٹے ہیں؟
وسوسے کاعلاج:
دیکھئے !کسی بات کو دلیل شرعی نہ ماننا اور ہے اور جس کی دلیل نہ مانی گئی اسے جھوٹا سمجھنا اور ہے۔ مَثَلًا کسی بات میں دو گواہوں کی حاجت ہو اور گواہ صرف ایک ہووہ اگرچِہ کوئی صالِح، نیک بلکہ ولی ہی ہو، قاضی اُس کی گواہی رد کردیتا ہے تو اس کا یہ مطلب ہرگزنہیں کہ قاضی اُس کو جھوٹا سمجھ رہا ہے بلکہ شریعت نے گواہی کا جونصاب مقرر کیا ہے قاضی اُس نصاب کے حکم پر عمل کررہا ہے۔یونہی ہم باباجی کو جھوٹا نہیں کہہ رہے بلکہ حکمِ شرعی پر عمل کرتے ہوئے بابا جی کے بتا دینے کو دلیل بنا کر کسی شخص پر جادو کا الزام نہیں ثابت کررہے بَہَرحال حکمِ شریعت یہی ہے کہ کسی بابا جی کاپُتلے وغیرہ کے بارے میں بتادینا اور اُس پتلے کا برآمد ہوجانا اِس بات کی دلیلِ شرعی نہیں ہے کہ واقِعی فُلاں رشتے دارہی نے یہ جادو کروایا ہے۔
جو بابا پیسے نہ مانگتے ہوں وہ کیسے غلط ہو سکتے ہیں؟
وسوسہ:
جو بابا جی تعویذات وغیرہ کے پیسے نہیں مانگتے وہ کس طرح غَلَط ہو سکتے ہیں؟
وسوسے کا علاج:
عملیات کی لائن ایسی ہے کہ جو پیسے نہیں مانگتا بعض اوقات اس کی آمدنی مانگنے والوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے کیوں کہ بار بار پیسے
Flag Counter