| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس کے پاس میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر دُرُود شریف نہ پڑھے تو لوگوں میں وہ کنجوس ترین شخص ہے۔
اوپرسے منوں مٹّی ڈالکر ناز اٹھانے والے رخصت ہو رہے ہوں گے، ہائے !گُھپ اندھیرا،آہ!وحشت کا بسیرا ،ایسے میں اگر غیبتوں ، چُغلیوں،عیب دریوں،تہمتوں اور بدگمانیوں وغیرہ وغیرہ گناہوں کے سبب اندھیری قبر میں خوفناک مارپیٹ شروع ہو گئی ، بھیانک آگ سلگا دی گئی، طرح طرح کے زہریلے سانپ بچّھوکفن پھاڑ کر نازک بدن سے لِپٹ گئے تو کیا بنے گا !عقل بھی سلامت ہو گی، بے ہوشی بھی طاری نہ ہوگی ، چیخ و پکار بھی بے کار ثابت ہوگی، نہ کسی کو پاس بلا سکیں گے، نہ خود کسی کے پاس جا سکیں گے! ہائے میرے اللہ! ؎
گھُپ اندھیر ا ہی کیا وحشت کا بسیر ا ہو گا قبر میں کیسے اکیلا میں رہوں گا یا رب !
گر کفن پھا ڑ کے سانپوں نے جمایا قبضہ ہائے بربادی! کہاں جا کے چُھپوں گا یا رب!
ڈنک مچھَر کا بھی مجھ سے تو سَہا جاتا نہیں قبر میں بچھّو کے ڈنک کیسے سہوں گا یا رب!
گر تُو ناراض ہوا میری ہلاکت ہوگی ہائے ! میں نا رِ جَہنَّم میں جلوں گا یا رب!
عَفو کر اور سد ا کے لئے راضی ہو جا
گر کرم کر دے تو جنّت میں رہوں گا یا رب!بھابھی نے جادو کروا دیا ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!گھر میں بیماری ، پریشانی یا بے رُوزگاری ہو تو آج کل اکثر وَسوسہ آتا ہے کہ شاید کسی نے جادو کر وادیا ہے، لہٰذا''بابا جی''(تعویذ دھاگہ دینے والے)سے رابِطہ کیا جاتاہے ، بِالفرض''باباجی''بتادیں کہ تمہارے قریبی رشتے دار نے جادو کروایا ہے توعُمُوماًبہو یابھابھی کی شامت آجاتی ہے ۔ بعض اوقات ''بابا جی''جادو کرنے والے یا والی کے نام کا پہلاحَرف بلکہ نام ہی بتادیتے ہیں!کبھی کبھی تو سوئیوں والا ماش کے آٹے کا پُتلا اور تعویذ وغیرہ بھی گھر سے برآمد ہو جاتا ہے ۔ اورپھرلوگ ایسے ''بابا جی''پر اندھا بھروسہ کر لیتے ہیں اور خاندان بھر میں غیبت وبہتان تراشی کا بد ترین سلسلہ چل نکلتا اور