| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفےٰ:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)اُس شخص كی ناك خاك آلود ہو جس كے پاس میرا ذكر ہو اور وہ مجھ پردُرُودِپاك نہ پڑھے۔
میں ہونے والے آخِری بیان''گانے باجے کی ہَو لناکیاں ''سُن کر میں تھرّا اُٹھا اور آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
میں گناہوں سے توبہ کر کے اُٹھا اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوگیا۔میری مَدَنی ماحول سے وابَستگی سے ہمارے گھر والوں نے اطمینان کا سانس لیا،دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے مجھ جیسے بگڑے ہوئے بد اخلاق اور خَستہ خراب نوجوان میں مَدَنی انقِلاب سی متأَثِّر ہو کر میرے بڑے بھائی نے بھی داڑھی مبارک رکھنے کے ساتھ ساتھ عمامہ شریف کا تاج بھی سجا لیا۔ میری ایک ہی بہن ہے۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
میری اکلوتی بہن نے بھی مَدَنی بُرقع پہن لیا ،
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
گھر کا ہر فرد سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں داخِل ہو کر سرکارِ غوثِ اعظم علیہ رحمۃُاللہ الاکرم کا مُرید ہو گیا۔اوراس اِنفِرادی کوشش کرنے والے میرے محسن اسلامی بھائی کے میٹھے بول کی برکت سے مجھ پر اللہُ اعظم عَزَّوَجَلَّ نے ایسا کرم فرمایا کہ میں نے قراٰنِ پاک حِفظ کرنے کی سعادت حاصِل کرلی اور درسِ نظامی (عالم کورس)میں داخِلہ لے لیا اور یہ بیان دیتے وقت دَرَجہ ثالِثہ یعنی تیسری کلاس میں پَہنچ چکا ہوں ۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کے تعلُّق سے عَلاقائی قافِلہ ذِمّہ دار ہوں ۔ میری نیّت ہے کہ
اِنْ شَاءَاللہ عَزَّوَجَلَّ
شَعبانُ المُعظَّم ۱۴۲۷ ھ سے یکمشت12ماہ کیلئے مَدَنی قافِلوں میں سفر کروں گا۔
دل پہ گر زنگ ہو،گھر کاگھر تنگ ہو، ہو گا سب کا بھلا،قافِلے میں چلو ایسا فیضان ہو، حِفظ قراٰن ہو، کر کے ہمّت ذرا،قافِلے میں چلو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
قبر کا بھیانک تصوُّر
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!غور کیجئے!سوچئے!!ہو سکتا ہے آج ہی موت آ جائے ، دنیا کی ساری نعمتیں چھوٹ جائیں، سب ارمان خاک میں مل جائیں اور دیکھتے ہی دیکھتے جنازہ قبرِستان میں داخِل ہو جائے، آہ!آہ!آہ!تصوُّر کیجئے اُس وقت کیا گزررہی ہو گی جب قَبْر میں تنہا رکھ کر ،