Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
223 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پرروزِ جُمُعہ دو سو بار دُرُود پاک پڑھا اُس کے دو سو سال کے گناہ مُعاف ہوں
بھائی کو بلائے اور اسے نیکی کا حکم کرے اور برائی سے روکے اُس شخص کا بدلہ کیا ہوگا؟فرمایا:''میں اس کے ہر کلمے کے بدلے ایک سال کی عبادت کا ثواب لکھتا ہوں اوراسے جہنَّم کی سزادینے میں مجھے حیا آتی ہے۔''
 (مُکاشَفۃُ الْقُلوب ص۴۸)
عاشقانِ رسول کے میٹھے بول کی برکات
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نیکی کی بات بتانے ،گناہ سے نفرت دلانے اور ان کاموں کیلئے کسی پر انفِرادی کوشِشکا ثواب کمانے کیلئے یہ ضَروری نہیں کہ جس کو سمجھا یا وہ مان جائے تو ہی ثواب ملیگا بلکہ اگر وہ نہ مانے تب بھی
اِنْ شَاءَاللہ عَزَّوَجَلَّ
ثواب ہی ثواب ہے اور اگر آپ کی انفِرادی کوشش سے کسی نے گناہوں سے توبہ کر کے سنّتوں بھری زندگی گزار نی شروع کر دی پھرتو
اِنْ شَاءَاللہ عَزَّوَجَلَّ
آپ کا بھی بیڑا پار ہو جائیگا۔ آیئے اِس ضِمْن میں اِنفِرادی کوشِش کی ایک مَدَنی بہار سنتے چلیں چُنانچِہ شہر قُصُور(پنجاب ،پاکستان)کے ایک نوجوان اسلامی بھائی کی تحریر بالتَّصَرُّف پیش کرتا ہوں: میں اُن دنوں میٹرک کا طالبِ علم تھا، بُری صُحبت کے باعِث زندگی گناہوں میں بسر ہو رہی تھی، مزاج بے حد غُصیلا تھا ، بد تمیزی کی عادتِ بد اِس حد تک پَہنچ چکی تھی کہ والِدصاحِب کُجا داداجان اور دادی جان کے سامنے بھی قینچی کی طرح زَبان چلاتا ۔ ایک روزتبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا ایک ''مَدَنی قافِلہ ''ہمارے مَحَلّے کی مسجِد میں آ پہنچا ، خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ میں عاشِقانِ رسول سے ملاقات کیلئے پَہنچ گیا۔ ایک اسلامی بھائی نے انفرادی کوشِش کرتے ہوئے مجھے درس میں شرکت کی دعوت پیش کی، ان کے میٹھے بول نے مجھ پر ایسا اثر کیا کہ میں ان کے ساتھ ہی درس میں بیٹھ گیا ۔ انہوں نے درس کے بعد انتِہائی میٹھے انداز میں مجھے بتایا کہ چند ہی روز بعدصحرائے مدینہ مدینۃ الاولیاء ملتان شریف میں دعوتِ اسلامی کا تین روزہ بینَ الاقوامی سنّتوں بھرا اجتِماع ہو رہا ہے آپ بھی شرکت کر لیجئے۔ ان کے درس نے مجھ پر بَہُت اچّھا اثر کیا تھا لہٰذا میں انکارنہ کر سکا۔ یہاں تک کہ میں سنّتوں بھرے اجتِماع (صحرائے مدینہ، مدینۃ الاولیاء ملتان)میں حاضِر ہو گیا۔ وہاں کی رونَقَیں اور بَرَکتیں دیکھ کر میں حیران رَہ گیا ، اجتِماع
Flag Counter