اُسی کی عزَّت اُچھالنی یعنی غیبت کرنی شروع کر دی یہ کیسا عجیب مَعاملہ ہے!جی ہاں،
کے معنیٰ ہیں:''تم پر سَلامتی ہو۔''لگے ہاتھوں سلام کی نیّت بھی ملا حظہ فرما لیجئے چُنانچِہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ الْمدینہ کی مطبوعہ بہارِ شریعت حصہ 16صَفْحَہ 102 پر لکھے ہوئے جُزیئے کا خلاصہ ہے :''سلام کرتے وَقت دل میں یہ نیّت ہو کہ جس کو سلام کرنے لگا ہوں اِس کا مال اور عزّت و آبرو سب کچھ میری حفاظت میں ہے اور میں ان میں سے کسی چیز میں دَخل اندازی کرنا حرام جانتا ہوں۔ ''
حضرتِ سیِّدُنا شیخ ابو طالِب مکّی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں:اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نیک بندے مُلاقات کے وقت سلام کرتے تو اس سے یہ مُراد لیتے کہ تو میری طرف سے سلامت رہا،میں تیری غیبت اور مَذَمَّت نہیں کروں گا۔
کروں کسی کی بھی غیبت نہ میں کبھی یا رب خدائے پاک کرم!از پئے نبی یا رب
مُعاف کر دے گُنہ تو مرے سبھی یارب طُفیلِ حضرتِ شیرِ خدا علی یا رب
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تُوبُوا اِلَی اللہ! اَسْتَغْفِرُاللہ
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
خوفناک حادِثہ ہوتے ہوتے رَہ گیا
غیبت کرنے سننے کی عادت نکالنے،نمازوں اور سنّتوں کی عادت ڈالنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہے، سنّتوں کی تربیت کیلئے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر کیجئے اور کامیاب زندگی گزارنے اور آخِرت