| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو شخص مجھ پر درود پاک پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ بھول گیا۔
کی:
وَاللہُ وَرَسُوْلُہ ٗ اَعلَمُ
یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کا رسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم بہتر جانتے ہیں۔ فرمایا:بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نزدیک سُود سے بڑھ کر گناہ ہے مسلمان کی عزّت کو حلال سمجھنا۔ پھر رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے یہ آیت کریمہ تِلاوت فرمائی:
وَالَّذِیۡنَ یُؤْذُوۡنَ الْمُؤْمِنِیۡنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ بِغَیۡرِ مَا اکْتَسَبُوۡا فَقَدِ احْتَمَلُوۡا بُہۡتَانًا وَّ اِثْمًا مُّبِیۡنًا ﴿٪۵۸﴾
(پ22,الاحزاب:58)
ترجَمہ کنزالایمان:اور جو ایمان والے مردوں اور عورَتوں کو بے کئے ستاتے ہیں اُنہوں نے بہتان اور کھلاگناہ اپنے سر لیا۔
(شُعَبُ الایمان لِلبَیھقی ج۵ ص۲۹۸حدیث۶۷۱۱ )
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یقینا مسلمان کی عزّت پر ہاتھ ڈالنا سُود جیسے گناہِ بد سے بھی بدترین ہے ۔ اس ضِمْن میں مزید تین فرامینِ مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم مُلاحَظہ فرمایئے :
مسلمان کی عزّت پر ہاتھ ڈالنا سود سے بڑا گناہ ہے
(1)آدَمی کو ملنے والا سود کا ایک درہم اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نزدیک چھتیس (36)بار زنا کرنے سے زیادہ برا ہے اور بے شک سُود سے بڑھ کر گناہ کسی مسلمان کی بے عِزّتی کرنا ہے۔
(ذَمُّ الْغِیبَۃلِابْنِ اَبِی الدُّنْیا ص۸۰حدیث۳۶)
(2)سُود بَہَتَّر (72)گناہوں کامجموعہ ہے اور ان میں سے اد نیٰ ترین اپنی ماں سے زنا کرنے کی طرح ہے اور بے شک سُود سے بڑھ کر گناہ کسی مسلمان کی بے عزّتی کرنا ہے ۔
(اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَطج۵ص۲۲۷حدیث۷۱۵۱)
(3)بدترین سُود مسلمان کی آبرو میں ناحَق دست درازی ہے ۔
(سُنَنِ ابوداو،دج ۴ ص ۳۵۳ حدیث ۴۸۷۶)
حدیث پاک نمبر3 کے تحت مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان فرماتے ہیں :یعنی سود خواری بد ترین گناہ ہے جیسے ماں کے ساتھ