Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
210 - 504
فرمانِ مصطَفٰے:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم )جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر دس رَحمتیں بھیجتا ہے۔
میرے اُمّتی داڑھی مُنڈواتے ہیں اِس سے میرے سینے میں دَرد ہوتا ہے۔'' یہ سن کر اُس مبلِّغ نے مجھ کلین شَیو کے چِہرے پر اپنے دونوں ہاتھ پھیر دیئے اور میری آنکھ کُھل گئی۔(غالِباً وہ خواب تازہ ترین تھا اُس نوجوان نے میرے سامنے داڑھی بڑھانے کے عزم کااظہار کیا)
آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی محبت کی نشانی سجا لیجئے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جس نے ابھی تک داڑھی نہیں رکھی اس کو چاہے کہ اپنے میٹھے میٹھے مَدَنی محبوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مَحَبَّت کی نشانی داڑھی شریف اپنے چِہرے پر سجا لے ، اب تک مُنڈائی یا ٹھوڑی کے نیچے ایک مُٹّھی سے گھٹائی اس سے توبہ بھی کرلے۔شیطٰن لاکھ روکے داڑھی کے مُتَعَلِّق دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کا دل ہلا دینے والا رسالہ ، ''کالے بچّھو''(صَفحات 25)کا مُطالَعَہ کی جئے ۔ نیز مکتبۃُ المدینہ کی جاری کردہ '' کالے بچھو'' نامی آڈیو کیسٹ سنئے یا V.C.D.دیکھئے۔
سرکار کا عاشق بھی کیا داڑھی منڈاتا ہے

کیوں عشق کا چہرے سے اظہار نہیں ہوتا
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

تُوبُوا اِلَی اللہ!           اَسْتَغْفِرُاللہ

صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !           صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
سُود سے بڑا گناہ کون سا ہے؟
حُضُور سیِّدُ الْمُبلِّغین،جنابِ رَحمَۃٌ لّلْعٰلمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے صَحابہ کرام عَلَیْھِمُ  الرِّضْوان سے دریافت فرمایا:کیا تم جانتے ہو کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نزدیک سُود سے بڑا گناہ کون سا ہے؟صَحابہ کرام عَلَیْھِمُ  الرِّضْوان نے عرض
Flag Counter