میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سبحٰنَ اللہ!''مسجد بھرو اجتماع ''کی برکتوں کی بھی کیا بات ہے !بعض اوقات سیاسی طور پر ''جیل بھرو''تحریک چلائی جاتی ہے، دعوتِ اسلامی چونکہ سنّتوں بھری غیر سیاسی مَدَنی تحریک ہے یہ مسجد بھرو کے عزائم رکھتی ہے اور چاہتی ہے کہ بس کسی طرح بھی امّت کا بچّہ بچّہ نَمازی بن جائے ۔ اِس مَدَنی بہار کا اَہَم حصّہ خواب میں محبوبِ ربُّ العزّت عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی زیارت اور یہ پیغامِ رسالت ہے:جو چِہرے پر داڑھی سجائے اُس کی مجھ سے مَحَبَّت ہے اور جو داڑھی مُنڈائے اُس کی مجھ سے مَحَبَّت نہیں۔خواب کی اس بات کی تائید اِس حدیثِ پاک سے ہوتی ہے جس میں یہ فرمانِ مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے:جو میری سنَّت اختیار کرے وہ میرا اور جو میری سنَّت سے منہ پھیر لے وہ میرا نہیں۔
(تاریخ دمشق لابن عساکِر ج۳۸ص۱۲۷ )
داڑھی کے مُتَعَلِّق ایک عبرتناک خواب
میں(سگِ مدینہ عفی عنہ)دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلے کے ہمراہ مختلف شہروں کا سفر کرتا ہوا ھند کے صوبہ گجرات کے ایک ساحلی شہر ''وَیراوَل''حاضِر ہوا ، وہاں ایک کلین شیو نوجوان سے ملاقات ہوئی جس نے مجھ سے کچھ اس طرح خواب بیان کیا:میں نے دیکھا ، سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کسی کے زانُو پر سرِ انور رکھ کر لیٹے ہوئے ہیں، قریب ہی دعوتِ اسلامی کا ایک مبلِّغ حاضِر ہے،سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اُس مبلّغِ دعوتِ اسلامی سے فرمانے لگے :(الفاظ یاد نہیں مضمون کچھ اِس طرح تھا)''