میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کردہ رِوایات اور اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے فَرمُودات(یعنی ارشادات) سے وہ حَضَرات عبرت حاصل کریں جو بِلا اجازاتِ شَرعی کسی سنّی عالم، پیشوا، سربراہ کسی تنظیمی ذِمّے دار یا کسی بھی عام مسلمان کے پیچھے پڑجاتے ہیں۔ اُس کو ہَدَفِ تنقید بناتے ہوئے اُس کی عزّت اُچھالنے لگتے ہیں ،یوں غیبتوں ، چُغلیوں ، تُہمتوں،بدگُمانیوں،عیب دریوں، دل آزاریوں اور نہ جانے کن کن گناہوں کے مُرتَکِب ہوتے ہیں۔جس کواللہ عَزَّوَجَلَّ نے مُعَزَّز کیا ہو اُس کی عزّت کون چِھین سکتا ہے!سنو !سنو!جو بدنصیب بِلاوجہ شرعی کسی مسلمان کی مخالَفت کرتے ان کو بد نام کرتے پھرتے ہیں ایسوں کے بارے میں قراٰنِ کریم کیا فرماتا ہے چُنانچِہ پارہ18 سورۃُ النّورآیت نمبر 19 میں اللہُ رحمن عَزَّوَجَلَّ کا فرمانِ عبرت نشان ہے:
اِنَّ الَّذِیۡنَ یُحِبُّوۡنَ اَنۡ تَشِیۡعَ الْفَاحِشَۃُ فِی الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَھُمْ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ۙ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃِ ؕ
ترجَمہ کنزالایمان: وہ لوگ جو چاہتے ہیں کہ مسلمانوں میں برا چرچا پھیلے ان کے لئے درد ناک عذاب ہے دنیا اور آخرت میں۔
مجھے غیبتوں سے تو محفوظ فرما پئے سرورِ دو جہاں یاالٰہی
جو شاہِ مدینہ کی نعتیں سنائے عطا کر دے ایسی زَباں یاالٰہی
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد