Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
206 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)اُس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے پاس میرا ذکر ہو ا وروہ مجھ پر دُرُود پاک نہ پڑھے۔
مِرے  سرپہ  عِصیاں کا  بار آہ  مولیٰ!         بڑھا   جاتا  ہے  دم  بدم  یاالٰہی 

زمیں بوجھ سے میرے پھٹتی نہیں ہے          یہ  تیرا  ہی  تو  ہے  کرم  یاالٰہی
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

تُوبُوا اِلَی اللہ!           اَسْتَغْفِرُاللہ

صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !           صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
دونوں جہاں کی ذلّت
میرے آقا اعلٰیحضرت،اِمامِ اَہلسنّت، ولئ نِعمت،عظیمُ البَرَکت، عظیم المَرْتَبت،پروانہ شمعِ رِسالت،مُجَدِّدِ دین ومِلَّت، حامیِئ سنّت ، ماحِئ بِدعت، عالِمِ شَرِیْعَت ، پیرِ طریقت،باعثِ خَیْر وبَرَکت، حضرتِ علامہ مولیٰنا الحاج الحافِظ القاری شاہ امام اَحمد رضا خان علیہ رحمۃُ الرَّحمٰن فتاوٰی رضویہ شریف جلد 24صَفْحَہ 347پرفرماتے ہیں :جو مظلوم کی داد رَسی پر قادِر ہو اور نہ کرے تو اس کیلئے ذِلّت کا عذاب ہے۔ حدیث میں ہے کہ رسولُ اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں:''جس شخص کے سامنے اس کے مسلمان بھائی کی غیبت کی جائے اور یہ اُس کی مدد پر قادِر ہو اور نہ کرے ،اللہ تعالیٰ اسے دنیا و آخِرت میں پکڑے گا۔ ''(ذَمُّ الْغِیبَۃلِابْنِ اَبِی الدُّنْیا ص۱۳۴ رقم۱۰۸)مزیداِسی جلد کے صَفْحہ 426تا427پر لکھتے ہیں :'' نبیِّ کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:''جس شخص کے سامنے کسی مسلمان کی بے عزّتی کی جائے اوروہ طاقت کے باوُجود اُس کی امداد نہ کرے تو قِیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے لوگوں کے سامنے ذلیل و رُسوا کریگا۔''
 (مُسندِ اِمام احمد ج ۵ ص ۴۱۲ حدیث ۱۵۹۸۵)
اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ یہ حدیثِ پاک لکھنے کے بعد تحریر فرماتے ہیں:اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ مسلمان کی(غیبت وغیرہ کے ذَرِیعے)بے عزّتی کو دیکھ کر خاموش رہنا ایسے(یعنی قِیامت کی رُسوائی کے)عذاب کا باعث ہے تو خود
Flag Counter