میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے!اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نیک بندے مسلمان کی آبروریزی بالکل برداشت نہیں کرتے اور ایسی بیٹھکوں اور دعوتوں کوبھی ترک کر دیتے ہیں جہاں مسلمانوں کی غیبتوں کا سلسلہ ہو۔ کیا کبھی ہم بھی کسی غیبتوں بھری دعوت یا بیٹھک سے ''واک آؤٹ ''ہوئے ؟ہاں، وہاں سے اٹھ کر چل دینے سے پہلے اپنی بات کا وزن دیکھنا ہو گا یعنی اگر یہ ظنِّ غالِب ہوکہ سمجھانے سے غیبت کرنے والے توبہ کر لیں گے تب تو انہیں غیبت سے باز رکھناآپ پر واجِب ہو جائے گا اور اگر ایسی صورت نہیں تو جس طرح ممکن ہو غیبت سننے سے بچئے اور اگر فِتنہ و فساد کا خوف نہ ہو تو وہاں سے اُٹھ کر چل دی جئے۔ چونکہ غیبت کی جائز صورَتیں بھی موجود ہیں لہٰذا سمجھانے اور اُٹھ کر جانے والے کے پاس اتناعلم ہونا ضَروری ہے جس سے وہ یہ طے کر سکے کہ واقِعی گناہوں بھری غیبت ہورہی ہے ۔ اِس حکایت سے معلوم ہواکہ پیٹھ پیچھے کسی کو''موٹا''اور سُست ''کہنا بھی غیبت میں داخل ہے۔ موٹا اور سُست دونوں الگ الگ الفاظ ہیں یعنی اگر کسی بھاری بھرکم آدمی کو پیچھے سے بلا اجازتِ شرعی موٹا کہاتب بھی غیبت ہے اِسی طرح بِلا اجازتِ شرعی پیچھے سے کسی کو * سست* کاہل *ناکارہ*ڈھیلا*کام چور* نکمّا * نکھٹّو * گنوار* جاہل *ان پڑھ *کم عقل* احمق *بے وقوف * نادان * پگلا * باؤلا *پاگل * دیر سے سمجھنے والا* موٹی عقل والا وغیرہ کہنا بھی غیبت ہے۔