Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
203 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جب تم مُرسلین (علیھم السلام )پر دُرُود پاک پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو بے شک میں تمام جہانوں کے رب کا رسول ہوں ۔
ماحول سے باقاعِدہ وابَستگی کی ایک بَہُت بڑی وجہ ہمارے عَلاقے کے ایک مبلّغ کی انفِرادی کوشِشہے اُن کاحسنِ اخلاق، اعلیٰ کردار، جذبہ حسنِ عمل اور مَحَبَّت بھرا انداز ہے۔  میں نے ماہِ رَمَضانُ المبارَک میں عاشقِانِ رسول کے ساتھ دس دن کے اعتکاف کی بھی سعادت حاصِل کی۔ اس کا مجھ پر بڑا گہرا اثر ہوا اور میں گناہوں سے تائب ہو گیا۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
میں نے ماہِ رَمَضانُ المبارَک میں عاشقِانِ رسول کے ساتھ دس دن کے اعتکاف کی بھی سعادت حاصِل کی۔ اس کا مجھ پر بڑا گہرا اثر ہوا اور میں گناہوں سے تائب ہو گیا۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
بیان دیتے وَقت کشمیر کی مُشاورت کے ایک رُکن کی حیثیت سے نَمازوں اور سنّتوں کی دھومیں مچا نے کی کوشِش کر رہا ہوں۔ ساتھ ہی ساتھ کشمیر میں دعوتِ اسلامی کی ایک''مجلس''کا نگران بنا دیا گیا ہوں اور کشمیر کے ایک ڈویزن کی نگرانی سے بھی مشرَّف ہوں۔

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے !درسِ فیضانِ سنّت کی بَرَکت سے مَدَنی ماحول کی طرف رغبت ملی، اسلامی بھائی کی انفِرادی کوشش و شفقت نے مزید تقویَّت بخشی اور صد کروڑ مرحبا!مَدَنی ماحول کے اندر ہونے والے سُنَّتوں بھرے اعتِکافِ رَمَضان نے گناہوں کی گہری کھائی میں گرے ہوئے انسان کو سہارا دے کر نکالا اور اتنی زبردست عظمت بخشی کہ دعوتِ اسلامی کے بَہُت سارے ذِمّے داروں کا بھی ذمّے دار بنا دیا ۔ کاش! تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں(بشمول سب کے سب چھوٹے بڑے ذمّے داران)روزانہ دو درسِ فیضانِ سنّت دینے یا سننے کی ترکیب فرما لیا کریں۔
قبر کی روشنی
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ الْمدینہ کی مطبوعہ 1548 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ''فیضانِ سنَّت'' صَفْحَہ195تا196پر ہے:درس و بیان کے ثواب کا بھی کیا کہنا !حضرتِ علامہ جلالُ الدّین سُیوطِی الشّافِعی علیہ رحمۃ اللہ القوی''شَرحُ الصُّدو ر''میں نَقل کرتے ہیں :اللہ تَبارَکَ وَ تَعالٰی نے حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ کلیم ُاللہ
عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام
کی طرف وحی فرمائی ، ''بھلائی کی باتیں خود بھی سیکھو اور دوسروں کو بھی سکھاؤ ،میں بھلائی سیکھنے اور سکھانے والوں کی قبروں کو روشن فرماؤں گا تاکہ ان کو کسی قسم کی
Flag Counter