Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
202 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) مجھ پر دُرُود شریف پڑھو اللہ تعالی تم پر رحمت بھیجے گا۔
علیہ رحمۃ الحنّان قابیل کے سیاہ کارنامے بیان کرتے ہوئے ارشادفرماتے ہیں:حضرتِ آدم علیہ السلام کا حکم نہ ماننا ،ناجائز نکاح کا ارادہ کرنا،ہابیل کے قتل کا ارادہ کرنا،ہابیل کے قتل کے بعد مرتد ہوجانا ،گانا بجانا ، باجے تاشے ایجاد کرنا۔ مزید فرماتے ہیں:مرتد وبے دین کو نبی زادہ ہونا بالکل ہی بیکار ہے،پیغمبر زادگی(صِرف)ایمان کے ساتھ مفید ہے، دیکھو قابیل نبی زادہ تھا مگر ہلاک ہوگیا۔
(ماخوذاز تفسیر نعیمی جلد۶ص۴۰۳۔۴۰۵)
تری رحمتوں ہی سے ایماں ملا ہے       نہ ہو اب یہ مجھ سے جدا یا الہٰی

مسلماں ہے عطّاؔر تیرے کرم سے      ہو  ایمان   پر   خاتِمہ  یا الہٰی
درس میں شرکت میری اصلاح کا سبب بن گئی
ایمان کی حفاظت کا جذبہ پانےغیبت کرنے سننے کی خصلت مٹانے، نمازوں اور سنّتوں کی عادت بنانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہے، سنّتوں کی تربیت کیلئے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر کی جئے اورکامیاب زندگی گزارنے اور آخِرت سنوارنے کیلئے مَدَنی ان عامات کے مطابِق عمل کرکے روزانہ فکرِ مدینہ کے ذریعے رسالہ پُر کی جئے اور ہر مَدَنی ماہ کی 10 تاریخ کے اندر اندر اپنے ذمّے دار کو جمع کروایئے۔ فیضانِ سنَّت کے درس،انفرادی کوشِش ، ماہِ رَمضانُ المبارَک میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ اعتکاف کی بھی بڑی برکتیں ہیں! آیئے!اس ضمن میں ایک مَدَنی بہار آپ کے گوش گزار کروں۔ بھمبر، کشمیر کے ایک اسلامی بھائی نے کچھ اس طرح تحریر دی کہ میں اُن دنوں فرسٹ ائیر میں پڑھتا تھا،کالج کا آزادانہ ماحول تھا، فلمیں ڈرامے دیکھنے اور گانے باجے سننے کا شوق جُنون کی حد تک تھا حتّٰی کہ اُس گاڑی میں سفر نہیں کرتا تھا جس میں گانے یا فلم نہ ہوتی!ہماری کالونی میں دعوتِ اسلامی کے ایک اسلامی بھائی تشریف لائے انہوں نے فیضانِ سنّت سے درس دیا اور ایک دُعایاد کروائی۔ اس سے میں بَہُت زیادہ مُتأَثِّر ہوا، اِس کے بعد سے درسِ فیضانِ سنَّت سننا شُروع کردیا۔ میرے مَدَنی
Flag Counter