Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
201 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو مجھ پر ایک مرتبہ دُرُود شریف پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اُس کیلئے ایک قیراط اجر لکھتا ہے اور قیراط احد پہاڑ جتنا ہے ۔
(6)حوض پر الٹا لٹکا ہوا آدمی
عبداللہ کہتے ہیں:ہم چند افرادسمندر ی سفر پر روانہ ہوئے ۔اِتِّفاقاً چند روز تک اندھیرا چھایا رہا، جب روشنی ہوئی تو ایک بستی آ گئی۔ عبداللہ کہتے ہیں کہ میں پینے کیلئے پانی کی تلاش میں روانہ ہوا تو بستی کے دروازے بند تھے،میں نے بَہُت آوازیں دیں، کوئی جواب نہ آیا، اسی اَثنا میں دوشَہسوار (یعنی دوگھوڑے سُوار)نُمو دار ہوئے، انہوں نے کہا: اے عبداللہ !اس گلی میں داخِل ہو جاؤ تو تمہیں پانی کا ایک حوض ملے گا اس میں سے پانی لے لینا اور وہاں کے منظر کو دیکھ کر خوف زدہ نہ ہونا۔ میں نے اُن سے اُن بند دروازوں کے بارے میں دریافت کیا جن میں ہوائیں چل رہی تھیں، انہوں نے بتایا:'' یہ وہ گھر ہیں جن میں مُردوں کی رُوحیں رہتی ہیں ۔''پھر میں حَوض پر پہنچا تو میں نے دیکھا کہ ایک شخص پانی پر اُلٹا لٹکا ہوا ہے وہ اپنے ہاتھ سے پانی لینا چاہتا ہے لیکن ناکام ہو جاتا ہے ، مجھے دیکھ کر پکارنے لگا :اے عبداللہ !مجھے پانی پلاؤ۔ میں نے برتن لے کر ڈَبویا تاکہ اسے پانی پِلا سکوں لیکن کسی نے میرا ہاتھ پکڑ لیا ، میں نے اُس لٹکے ہوئے آدمی سے کہا:اے بندہ خدا! تو نے دیکھ لیا کہ میں نے اپنی طرف سے کوشِش کی کہ تجھے پانی پلاؤں لیکن میرا ہاتھ پکڑا گیا، تو مجھے اپنا واقِعہ بتا۔ اُس نے کہا:میں حضرتِ آدم علیہ السلام کالڑکا (قابیل) ہوں، جس نے دنیا میں سب سے پہلا قتل کیا۔
(کتاب مَن عاشَ بَعد المَوت مع موسوعۃ ابن اَبِی الدُّنْیا ج۶ ص۲۹۷ رقم ۴۸)
قابیل کے سیاہ کارنامے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!قابیل شروع میں مسلمان تھا بعد میں مرتَد ہو گیا تھا، اسی نے دنیا کا سب سے پہلا قتل کیا، اسے دنیا میں یہ سزائیں ملیں کہ قتل کرتے ہی اُس کا گورا رنگ سیاہی میں تبدیل ہو گیا، دل ایک دم سخت ہوگیا، اپنی بہن اقلیما کو عَدَن کی طرف لیکر بھاگ گیا،حرام اولاد ہوئی، جب بڈّھا ہو گیا تو اُس کی اولاد اِس کو پتّھر مارتی تھی، یہاں تک اپنی اولاد کے پتّھر ہی سے ہلاک ہو گیا۔ ہلاکت کے بعد ملنے والی سزا کا لرزہ خیز واقِعہ آپ سُن چکے۔مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان
Flag Counter