Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
198 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر دُرُود پاک کی کثرت کروبے شک یہ تمہارے لئے طہارت ہے ۔
کیا۔ اس حکایت سے مِلاوٹ والا مال دھوکے سے بیچنے کی تباہ کاری معلوم ہوئی۔دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ الْمدینہ کی مطبوعہ 480 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ''بیاناتِ عطاّرِیّہ''حصّہ اوّل کے صَفْحَہ 218 پر ہے:اللہ کے پیارے حبیب ، حبیبِ لبیب،طبیبوں کے طبیب عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:جو ہمارے ساتھ دھوکہ بازی کرے وہ ہم میں سے نہیں اورمَکْر اور دھوکہ بازی جہنَّم میں ہیں۔
 (اَلْمُعْجَمُ الْکبِیر لِلطّبَرانی ج ۱۰ ص ۳۸ ۱ حدیث ۱۰۲۳۴)
ایک اور مقام پر سرکارِ نامدار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا ہے کہ تین اَشخاص داخِلِ جنَّت نہ ہوں گے (۱)دھوکہ باز(۲) بخیل(۳) اِحسان جتانے والا۔
(سُنَنِ تِرمِذی ج۳ ص ۳۸۸ حدیث ۱۹۷۰)
ملاوٹ والا مال بیچنے کا جائز طریقہ
یہاں وہ لوگ عبرت حاصِل کریں جو مِلاوٹ والا مال دھوکے سے بیچتے ہیں اگر مرنے کے بعد پکڑ میں آ گئے تو کیا ہو گا !اگرمال مِلاوٹ والا ہے اور گاہک کو مِلاوٹ وغیرہ کی مِقدار بتا دی یا ملاوٹ بِالکل نُمایاں نظر آ رہی ہے توایسا مال بیچنا جائز ہے جبکہ اِس میں سے کچھ چھپایا نہ گیا ہو مَثلاً ملاوٹ کی مقدار بتائی مگر کم بتائی جیسا کہ 50فیصد ملاوٹ تھی اور 25فیصد کہا یاجتنی ملاوٹ اوپر سے نظرآرہی ہواس سے زیادہ نیچے ملاوٹ کر رکھی ہو اور وہ ظاہر نہ کرے تو ناجائز ہے۔اِسی طرح دھوکہ دینے کیلئے اوپر عمدہ پھل اور نیچے یا بیچ میں گلے سڑے پھل رکھنے والوں اور یوں ہی دوسری چیزوں میں دھوکہ بازی سے کام لینے والوں کو ان گناہوں سے بچنا چاہے۔
دھوکہ بازی میں نُحوست ہے بڑی

یاد  رکھ  اس کی  سزا  ہو گی کڑی
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

تُوبُوا اِلَی اللہ!           اَسْتَغْفِرُاللہ
Flag Counter