| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)تم جہاں بھی ہو مجھ پر دُرُود پڑھوکہ تمہارا دُرُود مجھ تک پہنچتا ہے ۔
دے دیتا ہے کہ اگر اس نمبر پر انعام نکل آیا تو میں تمہیں اتنی رقم دوں گا ۔ انعامی پرچی کا یہ کام بھی جُوا ہے کیونکہ اس میں انعام نہ نکلنے کی صورت میں خریدار کی رقم ڈوب جاتی ہے ۔
3 موبائل میسجز اور جُوا:
موبائل پرمختلف سُوالات پر مبنی میسجز (MESSAGES)بھیجے جاتے ہیں جس میں مَثَلاً کونسی ٹیم میچ جیتے گی ؟ یا پاکستان کس دن بنا تھا؟دُرُست جوابات دینے والوں کیلئے مختلف اِنعامات رکھے جاتے ہیں ، شرکت کرنے والے کے ''موبائل بیلنس ''سے قلیل رقم مَثَلاً دس روپے کٹ جاتی ہے ، جن کا انعام نہیں نکلتا ان کی رقم ضائع ہوجاتی ہے ،یہ بھی جُوا ہے جو کہ حرام اورجہنَّم میں لے جانے والا کام ہے۔
4 مُعَمَّہ:
اس میں ایک یا ایک سے زیادہ سُوالات حل کرنے کے لئے دئیے جاتے ہیں جس کا حل منتظمین کی مرضی کے مطابِق نکل آئے اُسے انعام دیا جاتا ہے ، انعامات کی تعداد تین یا چار یا اس سے زائد بھی ہوتی ہے۔ لہٰذا دُرُست حل زیادہ تعداد میں نکلیں توقُرعَہ اندازی کے ذَرِیعے فیصلہ ہوتا ہے ۔اس کھیل میں بَہُت سارے افراد شریک ہوتے ہیں ،ان کی شرکت دوطرح سے ہوتی ہے :(۱)مفت (۲)معمولی فیس دے کر،اگر شرکا سے کسی قسم کی فیس نہ لی جائے تو اورکوئی مانِع شَرعی نہ ہونے کی صورت میں اس انعام کا لینا جائز ہے۔جس میں شرکاء سے فیس لی جاتی ہے اُس میں انعام ملے یا نہ ملے رقم ڈوب جاتی ہے ،یہ صورت جُوا کی ہے جو کہ حرام اور جہنَّم میں لے جانے والا کام ہے۔
5 پیسے جمع كركے قرعہ اندازی كرنا:
بعض افراد یا دوست آپس میں تھوڑی تھوڑی رقم جمع کر کے قُرعہ اندازی کرتے ہیں کہ جس کا نام نکلا ساری رقم اس کو ملے گی ،یہ بھی جُوا ہے کیونکہ بَقِیَّہ افراد کی رقم ڈوب جاتی ہے ۔ اِسی طرح بعض اوقات پیسے جمع کرکے کوئی کتاب یا دوسری چیز خریدی جاتی ہے کہ جس کا نام قرعہ اندازی میں نکل آیا اسے یہ کتاب دے دی جائے گی یہ بھی جُوا ہی ہے ۔ یاد رہے کہ بعض کمپنیاں اپنی مَصنوعات