Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
184 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس کے پاس میرا ذکر ہوا اور اُس نے مجھ پر درودِ پاک نہ پڑھا تحقیق وہ بد بخت ہوگیا۔
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !              صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

تُوبُوا اِلَی اللہ!               اَسْتَغْفِرُاللہ

صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
جوئے کے کاروبار سے توبہ
غیبت کرنے سننے کی عادت نکالنے،نمازوں اور سنّتوں پر عمل کی عادت ڈالنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہے، سنّتوں کی تربیت کیلئے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر کیجئے ، کامیاب زندگی گزارنے اور آخِرت سنوارنے کیلئے مَدَنی انعامات کے مطابِق عمل کرکے روزانہ فکرِ مدینہ کے ذریعے رسالہ پُر کیجئے اور ہر مَدَنی ماہ کی 10 تاریخ کے اندر اندر اپنے ذمّے دار کو جمع کروایئے۔آپ کی ترغیب کیلئے ایک مَدَنی بہارگوش گزار کرتا ہوں چُنانچِہ سوئی ڈوےژن ـڈیرہ بگٹی (بلوچستان )کے ایک اسکول ٹیچر نے کچھ اس طرح حلفیہ تحریر دی ہے کہ میں تَمبَولا(ایک قسم کا کھیل جس میں پیسوں کا جُوا ہوتا ہے)کی دُکان چلا تاتھا۔2004ء میں پاکستان کے صوبے بابُ الاسلام (سندھ)سطح پر صحرائے مدینہ (باب المدینہ کراچی)میں ہونے والے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تین روزہ سنّتوں بھرے اِجتِماع میں خوش قسمتی سے شرکت کی سعادت مل گئی آخِر میں جب دعا ہوئی تو مجھ پر رِقَّت طاری ہو گئی۔ میں نے سابِقہ تمام گناہوں سے توبہ کرنے کے ساتھ ساتھ نَمازِ با جماعت پابندی سے ادا کرنے کی نیّت کر لی۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
اجتِماع سے واپَس آتے ہی تَمبولا کا کام یکسر ختم کر دیا، داڑھی شریف رکھ لی اور اسکول میں درس بھی جاری کر دیا اور دعوتِ اسلامی کے مدرسۃُ المدینہ برائے بالِغان)میں قراٰنِ پاک پڑھنا شروع کر دیا۔
جُوا حرام ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی کے سُنَّتوں بھرے اجتِماعات کی بھی کیا بات ہے!اللہُ تَوّاب عَزَّوَجَلّ کی رحمت سے ان میں شریک ہونے والوں میں سے نہ جانے
Flag Counter