Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
185 - 504
فرمانِ مصطَفٰے:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم )جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر دس رَحمتیں بھیجتا ہے۔
کتنے ہی دلوں میں مَدَنی انقِلاب برپا ہو جاتا ہے، ان اجتِماعات میں شرکت دونوں جہانوں کیلئے باعثِ سعادت ہے۔ ابھی آپ نے مَدَنی بہار سماعت فرمائی اِ س میں تَمبولا کے کاروبار سے توبہ کا تذکِرہ ہے۔ تَمبولا ''جُوا ''ہی کی ایک صورت ہے،  جُوا میں ایک دوسرے کا مال ناحق کھایا جاتا ہے جوکہ شرعاً حرام ہے۔ جُوا کھیلنا ، جُوا کا اڈّہ چلانا جوئے کے آلات بیچنا خریدنا سب اسلام میں حرام اور جہنَّم میں لے جانے والے کام ہیں۔ افسوس!آج کل مسلمانوں میں جُوا کافی عام ہے ، جُوا کی ایسی بھی صورتیں ہیں کہ لوگ لاعلمی کی وجہ سے اُن میں مبتَلا ہو جاتے ہیں ۔ لہٰذا اچّھی اچّھی نیتوں کے ساتھ جُوا کے بارے میں کچھ معلومات حاصِل کر لیجئے۔
جُوا کھیلنا گناہ ہے
پارہ2 سورۃُ البَقَرہ کی آیت نمبر219میں اللہُ رَبُّ الْعِبادعَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:
یَسْـَٔلُوۡنَکَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَیۡسِرِؕ قُلْ فِیۡہِمَاۤ اِثْمٌ کَبِیۡرٌ وَّ مَنَافِعُ لِلنَّاسِ ۫ وَ اِثْمُہُمَاۤ اَکْبَرُ مِنۡ نَّفْعِہِمَا ؕ
ترجَمہ کنزالایمان:تم سے شراب اور جوئے کا حکم پوچھتے ہیں تم فرمادو کہ ان دونوں میں بڑا گناہ ہے اور لوگوں کے کچھ دنیوی نفع بھی اور ان کا گناہ ان کے نفع سے بڑا ہے ۔

    حضرتِ صدر الْافاضِل سیِّدُنا مولیٰنا محمد نعیم الدین مُراد آبادی علیہ رحمۃ اللہ الھادی خَزائنُ العرفان میں اس آیتِ کریمہ کے تحت لکھتے ہیں:جوئے میں کبھی مُفْت کا مال ہاتھ آتا ہے اور گناہوں اور مفسدوں (یعنی خرابیوں)کا کیا شُمار!عَقل کا زوال،غیرت و حمیت کا زَوال ،عبادات سے محرومی لوگوں سے عداوتیں(یعنی دُشمنیاں )سب کی نظر میں خوار (یعنی ذلیل)ہونا دولت و مال کی اِضاعَت (یعنی بربادی ) ۔
جُوا شیطانی کام ہے
پارہ7 سورۃُ المائدہ کی آیت نمبر 90تا91میں اللہ رَحمٰن عَزَّوَجَلَّ کا فرمانِ عبرت نشان ہے:
Flag Counter