Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
172 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درود پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔
میں فالتو باتوں سے رہوں دور ہمیشہ

چپ رہنے کا اللہ! سلیقہ تو سکھا دے
دعائے قُنُوت پڑھنے والے اپنا وعدہ نبھائیں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بُری صحبتوں سے بچنا بے حد ضَروری ہے ورنہ آخِرت تباہ ہو سکتی ہے ۔میرے آقا اعلیٰ حضرت ، اِمامِ اَہلسنّت،مولیٰناشاہ امام اَحمد رضا خان علیہ رحمۃُ الرَّحمٰن فرماتے ہیں :شریعتِ مطہرہ نے نماز میں کوئی ذکر ایسا نہیں رکھا ہے جس میں ''صرف زَبان''سے لفظ نکالے جائیں اور معنی مُراد نہ ہوں ۔
 (فتاوٰی رضویہ ج۲۹ ص۵۶۷)
تو آپ کی یادد ہانی کیلئے عرض ہے کہ نَمازِ وتر میں آپ یہ دعائے قُنوت تو پڑھتے ہی ہوں گے جس میں ہے:
وَنَخْلَعُ وَنَتْرُکُ مَنْ یَّفْجُرُکَ ؕ
یعنی''(یااللہ !ہم )الگ کرتے ہیں آور چھوڑتے ہیں اس کو جو تیری نافرمانی کرے ''اگر آج سے پہلے معنی معلوم نہیں تھے تو چلئے اب پتا چل گیالہٰذا اپنے رب عَزَّوَجَلَّ سے کئے جانے والے روز روز کے اِس وعدے کو اب عملی جامہ پہناہی دیجئے اورنَماز نہ پڑھنے والوں،گالیوں،بدگمانیوں، تہمتوں، غیبتوں ،چغلیوں آور طرح طرح سے نافرمانیوں میں مُلوَّث رہنے والوں فاسقوں اور فاجِروں کی بیٹھکو ں آور اُن کی صحبتوں سے توبہ کر لیجئے۔اور قراٰنِ کریم بھی ایسوں کی صحبت سے منع فرماتا ہے ، جیسا کہ پارہ7 سورۃُ الانعام آیت نمبر 68میں ارشاد ہو تا ہے:
وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸﴾
ترجَمہ کنزالایمان: اور جو کہیں تجھے شیطان بھلاوے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ ۔

    تفسیراتِ احمدیہ میں اس آیت مبارکہ کے تحت لکھا ہے: یہاں ظالمین سے مراد کافِرین، مُبتَدِعین یعنی گمراہ و بددِین اور فاسِقین ہیں۔
(تفسِیرات اَحمدیہ ص۳۸۸)
Flag Counter