| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفےٰ:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر سو مرتبہ دُرُود پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر سو رحمتیں نازل فرماتا ہے ۔
سیاسی تبصروں کی بیٹھکیں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اِس حکایت سے معلوم ہوا کہ سیاسی قائدین ، اربابِ اقتِدار اور حکمران طبقے کی غیبت کی بھی کُھلی چھوٹ نہیں۔ صد کروڑ افسوس!آج کل شاید ہی ہماری کوئی نشست ایسی ہو جس میں کسی سیاسی لیڈر یا وزیر یا قومی یا صوبائی اسمبلی کے کسی رُکن کی عزّت کی دھجّیاں نہ اُڑائی جاتی ہوں۔ کبھی وزیر اعظم ہَدَفِ تنقید ہوتا ہے توکبھی صدر،کبھی وزیرِ اعلیٰ کی شامت آتی ہے تو کبھی گورنر کی۔ مختلف لوگوں کیمُتَعَلِّق نام بنام زور دارمَنفی(NEGATIVE)بحثیں کی جاتیں ، جی بھر کر کیچڑ اُچھالا جاتا اور ایک سے ایک بُرے نام رکھے جاتے ہیں۔غور سے سنئے !ربِّ کائنات عَزَّوَجَلَّ پارہ 26سورۃُ الحُجُرات آیت نمبر 11 میں ارشاد فرماتا ہے:
وَلَا تَنَابَزُوۡا بِالْاَلْقَابِ ؕ
(پ۲۶الحجرات:۱۱)
ترجَمہ کنزالایمان:اور ایک دوسرے کے بُرے نام نہ رکھو۔
فِرِشتے لعنت کرتے ہیں
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 300 صَفَحات پر مشتمل کتاب آنسوؤں کادریا صَفْحَہ 246تا 247پر یہ حدیثِ پاک لکھی ہے:حضرتِ سَیِّدُنا سعیدبن عامِر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سرور،دوجہاں کے تاجورصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کاارشادِ حقیقت بنیادہے: جس نے کسی مسلمان کو اس کے نام کے علاوہ کسی لفظ(یعنی بُرے نام )سے پکارا اُس پر ملائکہ لعنت بھیجتے ہیں۔
(اَلْجامِعُ الصَّغِیر لِلسُّیُوطی ص۵۲۵حدیث۸۶۶۶)
اخباری خبروں کا حال بے حال
من چلے نوجوانوں کی اکثر منڈلیوں اور بڑے بوڑھوں کی کثیر بیٹھکوں میں حکمرانوں اور سیاسی لیڈروں کے بارے میں غیبتوں ،تہمتوں ،بدگمانیوں اور عیب دریوں کا وہ منحوس سلسلہ چلتا ہے کہ
اَ لْاَمَان وَ الْحَفِیظ !
پھرستم بالائے ستم یہ کہ دلیل بھی کسی کے پاس کچھ