Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
162 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پرروزِ جُمُعہ دو سو بار دُرُود پاک پڑھا اُس کے دو سو سال کے گناہ مُعاف ہوں
حسرت دل میں بڑھائیں اور تمنائے دیدار میں اشک بہائیں، وہ عاشقانِ رسول کس قدر بخت بیدار ہیں جو جلوہ یار سے اپنی آنکھیں ٹھنڈی کرتے ہیں، عُشاق کی بھی کیا شان ہے  ؎
بہارِ  خلد صدقے ہو رہی ہے رُوئے عاشِق  پر

کھلی جاتی ہیں کلیاں دل کی تیرے مُسکرانے سے
دیدار ِ مصطَفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا وظیفہ
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 561 صَفحات پر مشتمل کتاب، ''ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت''(مکمَّل)صَفْحَہ115 تا116پر ہے:
عرض :
حبیبِ اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی زیارتِ شریفہ حاصل ہونے کا کیا طریقہ ہے ؟
ا رشاد :
دُرُود شریف کی کثرت شب میں اور سوتے وقت کے علاوہ ہر وقت تکثیر (یعنی کثرت)رکھے بالخصوص اِس دُرُود شریف کو بعد عشا ء سو با ر یا جتنی بار پڑھ سکے پڑھے ۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ کَمَا اَمَرْتَنَا اَنْ نُّصَلِّیَ عَلَیْہ

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ کَمَا ھُوَ اَھْلُہ ٗ

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ کَما تُحِبُّ وَ تَرْضٰی لَہ ٗ

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی رُوْحِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِی الْاَرْوَاحِ

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی جَسَدِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِی الْاَجْسَادِ

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی قَبْرِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِی الْقُبُوْرِ صَلَّی اللہُ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَوْلٰنا مُحَمَّدٍ ؕ
    حُصولِ زیارتِ اقدس(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم)کے لئے اس سے بہتر صِیغہ نہیں مگر خالِص تعظیمِ شانِ اقدس (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم)کے لئے پڑھے اس نیَّت کو بھی جگہ نہ دے کہ مجھے زِیارت عطا ہو، آگے اُن کا کرم بے حد وبے
Flag Counter