Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
161 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو مجھ پر روزِ جمعہ دُرُود شریف پڑھے گا میں قِیامت کے دن اُس کی شفاعت کروں گا۔
کچھ اس طرح حلفیہ تحریر دی کہ   2004؁ میں صحرائے مدینہ (بابُ المدینہ ،کراچی)میں ہونے والے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تین روزہ سنّتوں بھرے اجتِماع کی آخِری نشست میں جب ذِکر ُاللہ شروع ہوا تو میں آنکھیں بند کر کے ذِکراللہ میں مست ہو گیا،
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
مجھ پر بابِ کرم کُھل گیا اور میں نے خود کو مکّۃُ الْمکرَّمہ
زادَھَااللہُ شَرَفًاوَّ تَعظِیْماً
میں پایا۔لوگ جُوق درجُوق طوافِ خانہ کعبہ میں مشغول تھے ۔ ذِکراللہ کے بعد جب رِقّت بھرے انداز میں تصوُّرِ مدینہ کا سلسلہ شروع ہوا تو
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
میں نے خود کو مدینہ منوَّرہ
زادَھَااللہُ شَرَفًاوَّ تَعظِیْماً
میں پایا ، سبز گنبد نگاہوں کے سامنے تھا ،اتنے میں سُنہری جالیاں جلوے بِکھیرنے لگیں۔وہاں میں نے دیکھا کہ دعوتِ اسلامی کے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مرحوم نگران، خوش الحان نعت خوان، بلبلِ روضہ رسول حاجی مشتاق عطّاری علیہ رحمۃ اللہِ الباری سنہری جالیوں کے رو برو دستہ بستہ حاضِر ہیں، میں بھی ہاتھ باندھ کر چند قدم پیچھے کھڑا ہو گیا، مجھ پر رِقَّت طاری تھی،جذبات قابو میں نہ رہے اور میں دیوانگی کے عالَم میں آگے بڑھتے ہوئے سُنہری جالیوں کے مزید قریب ہوگیا، کرم بالائے کرم کہ جالیاں کھل گئیں ، ہرطرف
نورٌ علیٰ نور
ہو گیا،خدا کی قسم! میری نگاہوں کے سامنے مکی مَدَنی آقامیٹھے میٹھے مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم جلوہ فرما تھے اُنہوں نے مجھ گنہگار کومُصافَحَہ کی سعادت عنایت فرمائی ۔ وَاللہ عَزَّوَجَلَّ !ہاتھ ایسے مُلائم تھے جسکی کوئی مِثا ل نہیں۔
کرم  تجھ  پہ  شاہِ  مدینہ کریں  گے        تو اپنا لے دل سے ذرا مَدَنی ماحول

خدا کے کرم سے دکھائے گا اِک دن        تجھے  جلوہ  مصطَفٰے  مَدَنی  ماحول
صَلُّوا   عَلَی الْحَبِیب !              صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مقدَّر والوں کے سودے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مقدَّروالوں کے سودے ہیں ، بس جس پر کرم ہو جائے! ہم سبھی کو چاہئے کہ جلوہ مصطَفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی
Flag Counter