Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
159 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) مجھ پر دُرُود شریف پڑھو اللہ تعالی تم پر رحمت بھیجے گا۔
لوگ مُطالَبے کر رہے ہوں گے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ایسے ہو شرُبا حالات میں چاروں جانب سے نفسی نفسی کی آواز بلند ہو گی، ہر طرف سے واویلا کی آواز کان میں پڑے گی ، دوزخ سامنے جوش مارتی ہوئی ہوگی ، ہر حق والااپنے حق کا مُطالَبَہ کریگا اور رب العزّت کی خدمت میں نالش(یعنی فریاد)کریگا ، کوئی کہے گا:اس نے میری غیبت کی، اس نے میرا مذاق اُڑایا،کوئی بولے گا :اس نے مجھ پر ظلم کیا ، کوئی کہے گا:اس نے مجھے احمق کہا ، کوئی کہے گا:اس نے مجھے بے وُقُوف بولا، کوئی پکارے گا :اس نے مجھے قتل کیا، کوئی فریاد کریگا :اس نے میرا قرضہ دبا لیا ، کوئی کہہ رہا ہو گا : اس نے میری کتاب چُھپائی ، کوئی کہے گا: اِس نے مجھے گھور کر دیکھا اور ڈرادیا تھا ، کسی کا دعویٰ ہوگا: اس نے مجھے بِلاوجہ جھاڑ ا تھا ، کوئی بول رہا ہوگا:اِس نے میرا عیب کھولدیا تھا ، کوئی کہتا ہوگا:اِس نے مجھے دھکا مارا تھا ۔ بہرحال تما م اہلِ حُقُوق اور جنہوں نے حق تلف کئے ہوں گے ان کو فرشتے پروردگار عَزَّوَجَلَّ کے سامنے حاضِر کریں گے ، یہ لوگ ندامت سے سر جھکائے ہوئے ہوں گے، اور اللہ تبارَک وَتعالیٰ ہر ایک کے ساتھ عدل وانصاف فرمائے گا، ہر حق والے کوخوش کر ے گا، اُن لوگوں کی نیکیاں اِن کو دے گا اور اِن کی بدیاں اُن کے سر ڈالے گا۔پھر اگر فضلِ خداعَزَّوَجَلَّ شامل حال ہوا تو اُن کی نَجات ہو جائے گی ورنہ جہنَّم میں پڑے ایک مدَّت تک جلیں گے۔
      شان و شوکت کے ہونے کا عزیز       ہے عَبَث ارمان آخر مو ت ہے

      عیش و غم میں صابر و شاکر رہے       ہے وُہی انسان آخِر مو ت ہے
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !              صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

تُوبُوا اِلَی اللہ!               اَسْتَغْفِرُاللہ

صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !              صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter