Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
155 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر دُرُود پاک کی کثرت کروبے شک یہ تمہارے لئے طہارت ہے ۔
نکلے ہوئے میٹھے بول تا ثیر کا تیر بن کر تگودار کے دل میں پَیوَست ہو گئے کہ جب اس نے اپنے ''زہریلے کانٹے''کے جواب میں اس باعمل مبلِّغ کی طرف سے ''خوشبودار مَدَنی پھول''پایا توپانی پانی ہوگیااور نرمی سے بولا:آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ میرے مہمان ہیں میرے ہی یہاں قِیام فرمایئے ۔چُنانچِہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اُس کے پاس مُقیم ہوگئے۔ تگودار روزانہ رات آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی خدمت میں حاضِر ہوتا، آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نہایت ہی شفقت کے ساتھ اسے نیکی کی دعوت پیش کرتے۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی اِنفِرادی کوشش نے تگودار کے دل میں مَدَنی انقِلاب بر پا کردیا! وُہی تگودار جو کل تک اسلام کو صَفْحَہ ہستی سے مٹانے کے درپے تھا آج اسلام کا شیدائی بن چکا تھا۔اسی باعمل مبلِّغ کے ہاتھوں تگودار اپنی پوری تاتاری قوم سمیت مسلمان ہوگیا۔ اس کا اسلامی نام احمد رکھا گیا۔ تاریخ گواہ ہے کہ ایک مبلِّغ کے میٹھے بول کی بَرَ کت سے وسط ایشیا کی خونخوار تاتاری سلطنت اسلامی حکومت سے بدل گئی ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
میٹھی زَبان
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے ؟ مبلّغ ہو تو ایسا! اگر تگودار کے تیکھے جملے پروہ بُزُرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ غصّے میں آجاتے تو ہر گز یہ مَدَنی نتائج برآمدنہ ہوتے۔ لہٰذا کوئی کتنا ہی غصّہ دلائے ہمیں اپنی زَبان کو قابو میں ہی رکھنا چاہئے کہ جب یہ بے قابو ہوجاتی ہے تو بعض اوقات بنے بنائے کھیل بھی بگاڑ کررکھ دیتی ہے۔ میٹھی زَبان ہی توتھی کہ جس کی شیرینی اور چاشنی نے تگودار جیسے وحشی اور خونخوار انسا نِ بدتر از حیوان کو انسانیت کے بلند و بالا منصب پر فائز کردیا۔ ؎
ہے فلاح وکامرانی نرمی وآسانی  میں 

ہر  بنا  کام بگڑ  جاتا ہے  نادانی میں
Flag Counter