Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
152 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر سو مرتبہ دُرُود پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر سو رحمتیں نازل فرماتا ہے ۔
روزہ اجتِماع کی دعوت پیش کی جن کی بیٹی کو جگر کا کینسر تھا۔ وہ دُعائے شِفا کرنے کا جذبہ لئے سنّتوں بھرے اجتِماع میں شریک ہو گئے ۔ ان کا کہنا ہے میں نے اجتِماعِ پاک میں خوب دُعا کی۔واپَسی کے بعدجب اپنی بیٹی کا چیک اپ کروایا تویہ دیکھ کر ڈاکٹر حیران وشَشْدر رہ گئے کہ اُس کے جگر کا کینسر خَتْم ہوچکا تھا!ڈاکٹروں کی پوری ٹیم ورطہ حیرت میں ڈوبی ہوئی تھی کہ آخِرکینسر گیا کہاں ! جبکہ مریضہ کی حالت اسقدر خراب تھی کہ اجتماعِ پاک میں جانے سے پہلے اُس کے جگر سے روزانہ کم ازکم ایک سِرِنج بھر کرمَواد نکالا جاتا تھا!
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
اجتماعِ پاک(مدینۃ الاولیا،ملتان)میں شرکت کی بَرَکت سے اب اُس لڑکی کے جگر میں کینسر کانام ونشان تک نہ رہا تھا ،
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
تادمِ بیان وہ لڑکی اب نہ صرف رُوبہ صحت ہے بلکہ اُس کی شادی بھی ہوچکی ہے۔
     اگر  دردِ  سر  ہو، کہیں  کینسر ہو،       دلائے گا تم کو  شفا  مَدَنی ماحول

      شفائیں ملیں گی، بلائیں ٹلیں گی        یقینا ہے بَرَکت بھرا مَدَنی ماحول
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !              صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
کوئی مرض لاعلاج نہیں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے!سنّتوں بھرے اجتِماع کی بَرَکت سے ڈاکٹروں کے بقول لاعلاج ماناجانے والا کینسر بھی ٹھیک ہو گیا ، حقیقت یہ ہے کہ کوئی مرض ایسا نہیں جس کی دَوا نہ ہو چُنانچِہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہکی مطبوعہ 114 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ''گھریلو علاج''صَفْحَہ1پر ہے:اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ صحّت نشان ہے:ہر بیماری کی دواء ہے، جب دواء بیماری تک پہنچا دی جاتی ہے تواللہ عَزَّوَجَلَّ کے حکم سے مریض اچھا ہو جاتا ہے۔
                            (صَحیح مُسلِم ص۱۲۱۰ حدیث ۲۲۰۴)
Flag Counter