Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
151 - 504
فرمانِ مصطَفٰے:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم )جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر دس رَحمتیں بھیجتا ہے۔
ہیں:حضرتِ سیِّدُنایونُس بن عبیداللہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:میرا نَفس بَصرہ جیسے گرم شہر کے اندر اور وہ بھی سخت گرمیوں میں روزہ رکھنے کی تو قوّت رکھتا ہے مگر فُضُول گوئی سے زَبان کو روکنے کی طاقت نہیں رکھتا!
 (مِنہاجُ العابِدین(عربی)ص ۶۴)
اگر ان تین اُصُولُوں کو پیشِ نظر رکھ لیا جائے تو
اِنْ شَاءَاللہ عَزَّوَجَلَّ
بڑا نَفع ہوگا:(1)بُری بات کہنا ہر حال میں بُرا ہے (2)فُضُول بات سے خاموشی اَفْضل ہے(3)بھلائی کی بات کرنا خاموشی سے بِہتر ہے۔
مِر ی  زبان پہ قفلِ  مدینہ لگ جائے         فُضُول گوئی سے بچتا رہوں سدا یا رب!

کریں نہ  تنگ خیالاتِ بد کبھی کردے        شُعُور  و  فکر  کو  پاکیزگی  عطا یا رب!

                 بَوَقتِ نَزع سلامت رہے مِرا ایماں

                 مجھے نصیب ہو کلِمہ ہے التِجا یا رب!
جگر کا کینسر ٹھیک ہو گیا
زَبان پر قفلِ مدینہ لگانے کا ذہن بنانے ،غیبت کرنے سننے کی عادت مٹانے،نمازوں اور سنّتوں پر عمل کا جذبہ بڑھانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے، سنّتوں کی تربیت کیلئے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر کیجئے اورکامیاب زندگی گزارنے اور آخِرت سنوارنے کیلئے مَدَنی اِنعامات کے مطابِق عمل کرکے روزانہ فکرِ مدینہ کے ذریعے رسالہ پُر کیجئے اور ہر مَدَنی ماہ کی 10 تاریخ کے اندر اندر اپنے ذمّے دار کو جمع کروایئے اورجہاں کہیں ''درسِ فیضانِ سنّت ''ہوتا دیکھیں اُس میں خوش دلی کے ساتھ بہ نیتِ ثواب ضَرور شرکت فرمائیں نیز ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی حاضِری کسی صورت میں بھی ترک نہ فرمائیں، آپ کی ترغیب کیلئے ایک ایمان افروزمَدَنی بہار آپ کے گوش گزار کرتا ہوں۔ چُنانچِہ گلستانِ مصطفٰے (بابُ المدینہ کراچی )کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کاخُلاصہ ہے:میں نے ایک ایسے اسلامی بھائی کو دعوتِ اسلامی کے مدینۃ الاولیاء ملتان شریف میں ہونے والے بین الاقوامی سنّتوں بھرے تین
Flag Counter