| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو شخص مجھ پر درود پاک پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ بھول گیا۔
اور کافر کو یہی پانی پلایا جائے گا کہ جب منہ کے قریب آ ئے گا منہ اس میں گَل کر گر پڑے گا اور جب پیٹ میں اُترے گا ، آنتو ں کے ٹکڑے کرد ے گا ، اور اس پانی کو ایسا پئیں گے جیسے تونس (یعنی نہ بجھنے والی پیاس )کے مارے اُونٹ۔ بھوک سے بیتاب ہوں گے تو خارد ارتُھوہڑ ۱؎ کھولتا ہو ا،چَرخ دیئے(یعنی پگھلے)ہوئے تانبے کی طر ح اُبلتا ہوا کھلائیں گے جو پیٹ میں جاکر کھولتے ہوئے پانی کی طرح جو ش مارے گا اور بھوک کو کچھ فائدہ نہ دے گا ۔ اَنواع اَنواع(یعنی طرح طرح)کے عذاب ہوں گے ۔ ہر طرف سے موت آئے گی اور مریں گے کبھی نہیں ،نہ کبھی ان کے عذاب میں تخفیف (یعنی کمی)ہوگی ۔
خدا یا بُرے خاتِمے سے بچانا پڑھوں کلمہ جب نکلے دم یاالٰہی گناہوں سے بھر پور نامہ ہے میرا ترے ہاتھ میں ہے بھرم یاالٰہی
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد تُوبُوا اِلَی اللہ! اَسْتَغْفِرُاللہ صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
گرمیوں میں روزہ آسان مگر چُپ رہنا مشکل
جن لوگوں کی زَبان قینچی کی طرح چلتی رہتی ہے وہ جھوٹ، غیبت ، تہمت اور چغلی وغیرہ آفتوں میں اکثر مبتلا ہوتے رہتے ہیں،واقِعی زَبان پر قفلِ مدینہ لگانا یعنی اِس کو قابو میں رکھنا نہایت ضَروری ہے اگر چِہ یہ مشکل ہی سہی مگر کوشش کریں گے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ آسانی کر دیگا ۔دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 344 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ''منھاج العابدین'' صَفْحَہ 107 پرحُجَّۃُ الْاِسلام حضرت سیِّدُنا امام محمدبن محمد غزالی علیہ رحمۃ اللہ الوالی نقل کرتے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ (1)ایك خاردار زہریلا پودا جس كے پتے سبز اور پھول رنگ برنگے ہوتے ہیں۔