Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
148 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو مجھ پر روزِ جمعہ دُرُود شریف پڑھے گا میں قِیامت کے دن اُس کی شفاعت کروں گا۔
تھے۔جن میں
مَعَاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ
V.C.R.کی لیڈ سپلائی کرنا،راتوں کو اَوباش لڑکوں کے ساتھ گھومنا،روزانہ دو بلکہ تین تین فلمیں دیکھنا،وِرائٹی پروگرامز میں راتیں کالی کرنا شامل ہے۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
بابُ المدینہ کراچی کے عَلاقے نیا آباد کے ایک اسلامی بھائی کی مسلسل اِنفِرادی کوشِش کی بَرَکت سے عَلاقے کے مدرَسۃُ المدینہ(برائے بالِغان)میں جانے کی ترکیب بنی،اور اس طرح عاشقانِ رسول کی صُحبت ملی اور میں تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کیمَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوکر مَدَنی کاموں میں مصروف ہوگیا۔
      ہمیں عالموں اور بزرگوں کے آداب       سکھاتا ہے ہر دم سدا  مَدَنی ماحول

      ہیں  اسلامی  بھائی سبھی  بھائی  بھائی        ہے بے حد محبت بھر ا مَدَنی ماحول
تعلیمِ قراٰن کے دو فضائل
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
عُمُوماً روزانہ عشاء کے بعد ہزارہا مدرَسۃُ الْمدینہ قائم کئے جاتے ہیں جہاں فی سبیلِ اللہ قراٰنِ کریم کی تعلیم دی جاتی ہے۔ تعلیمِ قراٰنِ کریم کے فضائل کے کیا کہنے! چُنانچِہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 312 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ''بہارِ شریعت''حصّہ 16 صَفْحَہ 127سے دوفرامینِ مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم مُلاحَظہ ہوں:(1)تم میں بہتر وہ شخص ہے، جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔
 (بُخاری ج۳ص۴۱۰ حدیث ۵۰۲۷)
(2)جو قرآن پڑھنے میں ماہر ہے، وہ کراماً کاتِبِین کے ساتھ ہے اور جو شخص رُک رُک کر قرآن پڑھتا ہے اور وہ اُس پر شاق ہے(یعنی اُس کی زَبان آسانی سے نہیں چلتی، تکلیف کے ساتھ ادا کرتا ہے)اُس کے لیے دو اجر ہیں۔
 (صَحیح مُسلِم ص۴۰۰ حدیث۷۹۸)
یہی ہے  آرزو تعلیمِ  قراٰن عام  ہو جائے

ہر اک پرچم سے اونچا پرچمِ اسلام ہو جائے
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

تُوبُوا اِلَی اللہ!         اَسْتَغْفِرُاللہ
Flag Counter