Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
144 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُود پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مغفرت ہے۔
''دین پر عمل کو مولویوں نے مشکِل بنا دیا ہے''کہنا کیسا؟
سُوال:
یہ کہنا کیسا ہے کہ''اللہ عَزَّوَجَلَّ نے دین کو آسان اُتارا تھا مگرمولویوں نے مشکِل بنا دیا!''
جواب:
یہ عُلَماء کی توہین کی وجہ سے کلِمہ کُفر ہے ۔کیونکہفُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السّلام فرماتے ہیں:
اَ لْاِسْتِخْفَافُ بِا لْاَشْرَافِ وَالْعُلَمَاءِ کُفْرٌ۔
یعنی اَشراف (ساداتِ کرام)اور عُلَماء کی تَحقیر(انہیں گھٹیا جاننا)کُفر ہے۔
                        (مَجْمَعُ الْاَنْہُر ج۲ص۵۰۹)
مولویوں والا انداز
سُوال:
سُنّی عالمِ دین کی طرز پر قراٰن وسنّت کے مطابِق کئے جانے والے کسی مبلّغ کے بیان کو حَقارتاً ''مولویوں والا انداز''کہنا کیسا؟
جواب:
کُفْر ہے۔ کیوں کہ اِس میں عُلَمائے حقّ کی توہین ہے۔
''عالِم سارے ظالِم''کہنے کا حکمِ شَرعی
سُوال:
''عالم سارے ظالم''یہ مَقُولہ کیساہے؟
جواب:
مُطلَقًاعُلَماء حقّہ کے بارے میں ایسا جملہ کہنا کُفر ہے۔
عالِم دین کو حَقارت سے مُلّا کہنا
سُوال:
جو عُلمائے کرام کو تحقیر کی نیّت سے ''مُلّا مُلّا''یا ''مُلّا لوگ''کہے اُس کیلئے کیا حکم ہے؟
جواب:
اگربَسبَبِ علمِ دین علمائے کرام کی تحقیر (یعنی حقارت)کی نیّت سے کہا تو کلِمہ کُفْر ہے ۔چُنانچِہ ملّا علی قاری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الباری فرماتے ہیں :جس نے (توہین کی نیّت سے )عالم کو عُوَ یلِم یا عَلَوی (یعنی مولیٰ علی
كَرَّمَ اللہُ تعالٰی وَجْھَہُ  الْکَرِیْم
کی اولاد)کو عُلَیْوی کہا اُس نے کفر کیا۔
 (مِنَحُ الرَّوض لِلقاری ص۴۷۲)
اُردو خواں''عُوَ یلِم''یا '' عُلَیوی''
Flag Counter