| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفےٰ:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) جس نے کتاب میں مجھ پر درود پاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں رہے گا فرشتے اس کیلئے استغفار کرتے رہیں گے۔
تمہیں(بھی)روشنی دے ورنہ(عالمِ بے عمل مثلِ)شمع ہے کہ خود (تو)جلے مگر تمہیں نَفْع دے ۔ رسولُ اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں:اُس شخص کی مِثال جو لوگوں کو خیر(یعنی بھلائی )کی تعلیم دیتا اور اپنے آپ کو بھول جاتا ہے اُس فَتِیلے(یعنی چَراغ کی بتّی)کی طرح ہے کہ لوگوں کو روشنی دیتا ہے اور خود جلتا ہے۔
(اَلتَّرغِیب وَالتَّرہِیب ج۱ ص۷۴ حدیث ۱۱)
جاہل کو عالِم سے بہتر جاننا کیسا؟
سُوال:
جاہل کو عالم سے بہتر سمجھنا کیسا؟
جواب:
اگر علمِ دین سے نفرت کے سبب جاہل کو عالم سے بہتر سمجھتا ہے تو یہ کفر ہے ۔ فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلام فرماتے ہیں:اس طرح کہنا: ''عِلم سے جَہالت بہتر ہے یا عالِم سے جاہل اچّھا ہوتا ہے۔'' کُفر ہے۔
(مَجْمَعُ الْاَنْہُر ج۲ ص ۵۱۱)
جبکہ علمِ دین کی توہین مقصود ہو۔
طالبِ علمِ دین کو کُنویں کا مینڈک کہنا
سُوال:
دینی طالبِ عِلم یا عالِمِ دین کوبَنَظرِحَقارت کُنویں کا مَینڈک کہنا کیسا ہے ؟
جواب:
کُفرہے ۔
''مولوی لوگ کیا جانتے ہیں''کہنا کیسا؟
سُوال:
ایک شخص نے کسی بات پر حَقارت کے ساتھ کہا:''مولوی لوگ کیا جانتے ہیں !'' اُس کا اس طرح کہنا کیسا؟ جواب: کفر ہے ۔میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت ، مولیٰنا شاہ امام اَحمد رضا خان علیہ رحمۃُ الرَّحمٰن فرماتے ہیں: ''مولوی لوگ کیا جانتے ہیں!''کہنا کُفر ہے
(فتاوٰی رضویہ ج ۱۴ ص ۲۴۴)
جبکہ عُلَماء کی تحقیر مقصود ہو۔