Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
139 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر سو مرتبہ دُرُود پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر سو رحمتیں نازل فرماتا ہے ۔
ایک کے بارے میں حُسنِ ظن سے کام لیتا )ہوں ،میرے پاس کشف نہیں جس کے ذَرِیعے ان کے اُن مقامات کی معلومات کر سکوں جو ربِّ کائنات عَزَّوَجَلَّ کے یہاں ہیں ۔ اور حدیث شریف میں ہے :
اَلظَّنُّ اَکْذَبُ الْحدِیث۱؎
(ترجمہ :بدگمانی سب سے جھوٹی بات ہے۔
      (تَنبِیہُ الْمُغتَرِّیْن ص۱۹۳)
اچھا گُمان عبادت ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کل بدگمانی کا مرض عام ہے ۔ مسلمان کے بارے میں اچھا گمان کر کے ثواب کمانا چاہئے چُنانچِہ فرمانِ مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم :
حُسْنُ الظَّنِّ مِنْ حُسْنِ الْعِبَادَۃِ
یعنی حسنِ ظن عمدہ عبادت سے ہے ۔
 (سُنَنِ ابوداو،د ج۴ ص۳۸۸ حدیث ۴۹۹۳)
مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان اس حدیثِ پاک کے مختلف مَطالِب بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں :یعنی مسلمانوں سے اچھا گُمان کرنا ، ان پر بدگُمانی نہ کرنا یہ بھی اچھی عبادات میں سے ایک عبادت ہے ۔
(مراٰۃ المناجیح ج۶ ص ۶۲۱)
عالم کی غیبت کرنے والا رحمت سے مایوس
افسوس!!آج کل مَعاذَاللہ عُلَماء کی بکثرت غیبت کی جاتی ہے۔لہٰذا شیطان کسی عالِم دین کی غیبت پر اُبھار ے تو حضرتِ سیِّدُناابو حَفص کبیرعلیہ رحمۃ اﷲالقدیر کے اِس ارشاد کو یاد کر کے خود کو ڈرایئے:جس نے کسی فَقیہ(عالِم)کی غیبت کی تو قِیامت کے روز اُس کے چِہرے پر لکھا ہو گا:''یہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رَحمت سے مایوس ہے۔''
 (مُکاشَفۃُ الْقُلوب ص۷۱)
دوزخ کے کتّے کاٹیں گے
غیبت علماء کی ہو یا عوام کی ، غیبت پھر غیبت ہی ہے ، خدا کی قسم !اِس کاعذاب نہ سہا جاسکے گا چُنانچِہ ایک بار مدینے کے تاجدارصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے حضرت سیِّدُنا مُعاذ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

(1)صَحیح بُخاری ج 4ص 117 حدیث 6066
Flag Counter