| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفٰے:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم )جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر دس رَحمتیں بھیجتا ہے۔
درس دینے والوں کیلئے دعائے عطّار
یاد رہے! تِلاوتِ قرآن،حمدو ثنا، مُناجات و دعا، دُرُود و سلام، نعت ، خطبہ، درس، سنّتو ں بھرا بیان وغیرہ سب ''ذِکرُ اللہ عَزَّوَجَلَّ ''میں شامل ہیں۔ اسلامی بھائیوں کو چاہئے کہ رو زانہ کم سے کم12 مِنَٹ بازار میں فیضانِ سنّت کا درس دیں۔جتنی دیر تک درس دیں گے اُتنی دیر تک کیلئے دیگر فضائل کے علاوہ اسے بازار میں ذِکرُ اللہ عَزَّوَجَلَّ کرنے کا ثواب بھی حاصِل ہو گا۔ فیضانِ سنَّت کے درس کی بھی کیا خوب مَدَنی بہاریں ہیں، کاش!اسلامی بھائی مسجِد ، گھر،بازار،چوک،دکان وغیرہ میں اور اسلامی بہنیں گھر میں روزانہ دو درس دینے یا سننے کا معمول بنا کر خوب خوب ثواب لوٹیں اور ساتھ ہی ساتھ اس دعائے عطّارؔ کے بھی حقدار بن جائیں:یاربِّ محمّدعَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم !جو اسلامی بھائی یا اسلامی بہن روزانہ دو درس دیں یا سنیں ان کو اور مجھے بے حساب بخش اور ہمیں ہمارے مَدَنی آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم َّکے پڑوس میں اکٹّھارکھ۔
اٰمِین بِجَاہ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
تنہا درس دینے کی بَرَکت
فیضانِ سنَّت کے درس کی بہاروں کے تو کیا کہنے!لائنز ایریا(بابُ المدینہ کراچی)کے ایک اسلامی بھائی نے کچھ اس طرح بیان دیا، میں اپنے گھر کی چھت پر کھڑا تھا کہ میری نظر گلی میں کھڑے دعوتِ اسلامی کے ایک باعمامہ اسلامی بھائی پر پڑی جو اکیلے ہی چوک درس دے رہے تھے ایک بھی اسلامی بھائی درس سننے کیلئے نہیں بیٹھا تھا۔میں یوں تو دین سے عملی طور پر اس قدر دُور تھا کہ سبز عمامے والوں کو دیکھ کر بھاگ جاتا تھا مگر نہ جانے کیوں ان کو تنہا درس دیتا دیکھ کر مجھے ترس آ گیا سوچا کہ چلو بے چارے کے ساتھ کوئی نہیں بیٹھا تو میں ہی جاکر بیٹھ جاتا ہوں چُنانچِہ میں چوک درس میں شریک ہوگیا۔ میرا چوک درس میں شریک ہونا میری اِصلاح کا سبب بن گیا اور میں مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو گیا۔ یہ بیان دیتے وقت
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
اپنے یہاں مَدَنی اِنعامات کا عَلاقائی ذِمّے دار ہوں۔ ایک دن تو وہ تھا کہ میں سبزعمامے والوں کو